جموں،// جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے سالورا علاقے میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح ادھم پور کے سالورا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک موٹر سائیکل بجلی پول سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 24سالہ سچن ولد اشوک کمار ساکن ادھم پور اور 21سالہ رکی ولد بلونت راج سانگھ دھار روڈ ادھم پور کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔QW