ادھم پور لینڈ سلائیڈنگ واقعہ: انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کی

0
0

لازوال ڈیسک

ادھم پور؍؍کلر ہمتی میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ضلع مجسٹریٹ، ادھم پور کی طرف سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نے مخصوص سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔مشاہدات اور سفارشات کے جواب میں تمام قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جبکہ قصور وار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔18 جولائی 2023 کو W.No – 21، کلر ہمتی اودھمپور میں زیر تعمیر عمارت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ اس واقعے میں دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ، ضلع مجسٹریٹ، ادھم پور نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ادھم پور کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو میونسپل ایریا کی حدود میں جاری دیگر تعمیرات کی اجازتوں کی جانچ کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا