پارٹی ہائی کمان اور ایل جی سے معاونت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی ؍؍ گزشتہ دنوں ادھمپور میں ایک سڑک حادثے پر بھارتیہ جنتاپارٹی ایس ٹی مورچہ کے ریاستی نائیب صدر حاجی محمد اشرف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری بننے اور نئے لیفٹیننٹگورنر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا حادثہ تھاجس میں تین اشخاص کی موت ہوئی تھی جبکہ پانچ 5 دوسرے شدید زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرنے والے بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے تھے اور نہائیت ہی غریب اور سفید پوش انسان تھے جس کو لیکر انہوں نے جموں وکشمیر ایل جی سے گزارش کی ہے کہ اس وقت حکومت گجر اور بکروال طبقہ غربت اور پسماندگی کو دورکرنے میں مختلف قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ یہ غریب بھی اپناگزر کرسکیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ ان جانبحق تین افراد کے حق میں ایکس گریشیا ریلیف فراہم کریں اور مزید ان کا تعاون کریں ۔ان کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج ومعالجہ کہ سہولہات فراہم کی جائیں تاکہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں ۔انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہائی کمان سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان مرنے والے افراد کے حق میں تعاون کریں ۔انہوں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندر سنگھ کے علاوہ جگل کشور شرما ریاستی پارٹی صدر رویندر رینا وغیرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان محلوقین کی ہر ممکن معاونت کریں اور زخموں کے علاج ومعالجہ میں اپناتعاون دیں۔