ادھم پور تصادم :ولیج ڈیفنس گارڈ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا

0
78

جموں،//جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کے تبادلے میں ولیج ڈیفنس گارڈ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں اتوار کی صبح پولیس اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ولیج ڈیفنس گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ولیج ڈیفنس گارڈ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت محمد شریف ولد عبدالرحمن ساکن لور پونار بسنت گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی پر حملے کے بعد ملی ٹینٹ جنگلی علاقے کی طرف بھاگ گئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سراغ رساں کتوں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے کی اور جانے والے راستوں کو پوری طرح سے سیل کیا گیا اور کسی کو بھی فی الحال جنگلی علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ان کے مطابق دہشت گرد جنگلی علاقے میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور انہیں بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا