ادھم پورمیں انکائونٹرشروع

0
0

بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔دریں اثنا ڈی آئی جی ادھم پور نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی۔ ‘انہوں نے کہاکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا