ادھمپور کی پنچائت سیال جٹاں میں ایک روزہ جوار نمائشی کیمپ کا انعقاد

0
0

تقریب میں 150 سے زیادہ کسانوں نے فعال طور پر حصہ لیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور//جوار کی ترویج پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک روزہ بیداری اور نمائشی پروگرام کا اہتمام آج یہاں چیف ایگریکلچر آفیسر ادھمپور کی زیر نگرانی پنچایت سیال جٹاں میں کیا گیا ۔وہیںاس تقریب میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین لال چند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر 150 سے زیادہ کسانوں نے فعال طور پر حصہ لیا،جہاں انہوں نے مرکزی سیکٹر اسکیموں اور یوٹی حکومت کے کسان برادری اور بے روزگار نوجوانوں کی بہبود کے اقدامات کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔
وہیںہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ایچ اے ڈی پی پر خصوصی زور دیا گیا، جس کا مقصد دیہی معیشت کو تقویت دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔زرعی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے سپلائی چین کو مضبوط بنا کر اور ہر مرحلے پر مراعات فراہم کرتے ہوئے کاشت سے لے کر مارکیٹنگ کے عمل کے دوران کسانوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وہیںکسانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ جدید زرعی طریقوں کو اپنائیں ۔
وہیںتقریب کے ایک حصے کے طور پر، باجرے کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی، اس کے ساتھ باجرے پر مبنی پکوان جیسے کھیر اور پکوڑے بھی تھے۔وہیں کسانوں میں سبزیوں کے ہائبرڈ بیج بھی تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں، کاشتکاروں کو غذائی تحفظ کے حصول اور اپنی فارم کی آمدنی کو پائیدار طریقے سے دوگنا کرنے کیلئے آمدنی کے اضافی ذرائع کے طور پر مشروم کی کاشت اور شہد کی مکھیوں کی پالنا جیسی غیر فارمی سرگرمیوں کے امکانات کے بارے میں بتایا گیا۔
وہیںاس تقریب میں ایک انٹرایکٹو سیشن شامل تھا جہاں کسانوں کے سوالات کو حل کیا گیا اور ان کے خدشات کو نوٹ کیا گیا۔ اس موقع پر موجود معززین نے چیف ہارٹیکلچر آفیسر ادھمپور برج ولبھ گپتا، ضلعی افسران، پی آر آئی کے نمائندے اور جیب زون کے زراعت توسیع افسر کے ساتھ ان کے متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا