ادھمپور میں بیساکھی میلہ کی دھو م

0
0

لوگوں کی بھیڑ ، انتظامیہ کی طرف سے بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
ونے شرما
ادھمپور //ادھمپور میں واقع دیویکا پر تین روزہ تاریخی بیساکھی میلے پر آج دوسرے دن بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ رہی، لوگوں نے میلے میں کافی خریداری اور جھولو کا لطف اٹھایا ۔ میلے میں سیکورٹی کے کڑے انتظام پولیس انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تھے۔میلے میں لوگوں کے لئے پہلے سے طے شدہ سہولت پہنچانے کا ضلع انتظامیہ کی طرف سے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ وہیں ادھمپور دیویکاپر تین روزہ تاریخی بیساکھی میلے کے آج دوسرے دن میلے سائٹ پر لوگ کی بھیڑ رہی ،اور میلے میں لوگوں کی طرف سے جم کر خریداری کی وہیں میلے میں کئی قسم سے سامانوں کے اسٹال لگے تھے اور مختلف قسم کی دوکانیں سجی ہوئی تھی لوگ مٹھائیاں خرید رہے تھے، اور مٹھائی کی دکانوں میں سرکاری فہرستیں لگی ہوئی تھی وہیں لوگ جھولوں سے لطف اٹھا رہے تھے چھوٹے بچے جھولوں کا انند اٹھا رہے تھے وہیں اس بار 30 روپے سے لے کر 50 روپے کے حساب سے سوئنگ والے لے رہے تھے اور پچھلی بار سے اس بار سوئنگ والوں نے جھولو کے دام ڈھا ہوئے تھے اور اس پر جب جھولو والوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس ٹھیکیدار نے اس میلے کا ٹھیکہ لیا ہے، اس نے میلے میں سوئنگ لگانے والو سے فی دن کے حساب سے گزشتہ سال سے زیادہ کرایہ وصول کیا ہوا تھا جس کے لئے سوئنگ والوں نے بھی اپنی مرضی کا ریٹ بنا دیا۔وہیں میلے میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا