ادھمپور میںخواتین کو بااختیار بنانے اور منشیات کی لعنت پر ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

خواتین منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں:جوہی پٹھانیہ
لازوال ڈیسک
ادھمپور// اکھنڈ جیوتی کمیٹی دیوی بنی منوال نے آج یہاںنیلم پیلس منوال میں ‘خواتین کو بااختیار بنانے اور منشیات کی لعنت’ کے موضوع پر ایک روزہ حساسیت اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل ادھمپور، جوہی منہاس پٹھانیہ، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں، نے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وہیںوائس چیئرپرسن نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، معاشی مواقع اور وکالت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاندانوں اور برادریوں کو تعلیم دے سکتے ہیں، صحت مند اقدار کو فروغ دے سکتے ہیں، بحالی کے پروگراموں کی حمایت کر سکتے ہیں، اور موثر پالیسیوں کی وکالت کر سکتے ہیں۔سکول کے بچوں کی جانب سے سکیٹس اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جنہوں نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور پروگرام کے موضوع کو نہایت لطیف انداز میں اجاگر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا