ادبی محفل چناراں کی چھاں کا مرحوم حوالدار مرید حسین گونتھل کے سانحہ ارتحال پر اظہارتاسف

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ معروف شاعر وادیب عاشق حسین خلیفہ کے برادر اکبر حوالدار مرید حسین سانحہ ارتحال پر شرکاء ادبی محفل چناراں کی چھاں نے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین غمزدگان پسماندگان کے ساتھ ہمدردی پیش کرتے ہوئے رب لم یزل کے حضور مرحوم کی بخشش ومغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ ارفع مقام کے لئے دعا کی واضح ہو کہ 14 جنوری 2023 بروز ہفتہ بعد نماز جنازہ کمپنی کی طرف سے فوجی اعزاز وسلامی کے ساتھ سپرد خاک کیا یادرہے حوالدار مریدحسین خلیفہ کی موت دوران فرض منصبی حرکت قلب بند ہونے سے لاحق ہوئی جس سے اہل وعیال وسوگوار کنبہ کو بیحد صدمہ ہوا سانحہ ارتحال کی دکھ کی گھڑی میں ادبی محفل چناراں کی چھاں برابر کی شریک ہے اور اس الم ناک واقعہ پر چناراں کی چھاں کے صدر کمیٹی محمد ادریس شاد نائب صدر کنیزفاطمہ عفت چیئرمین شاہجہان سجاد جنرل۔سکریٹری محمد یونس انجم میڈیا ایڈوائزر شازیہ کوثر سنیئر ممبر ہدایت اللہ وطاہر تبسم اور اہل علم وادب کی طرف سے ایصال ثواب کا سلسلہ جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا