ادبی محفل چناراں کی چھاں و دیگر انجمنوں کی طرف سے تعزیتی پیغام

0
0

نامور شعراء کرام جلال الدن فانی اور صابر ندیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اِظہارِدُکھ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍گزشتہ روز گوجری و اردو زبان و ادب کے نامور شعراء کرام جلال الدن فانی اور صابر ندیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مختلف ادبی انجمنوں نے اظہار افسوس کیا ہے جن میں ادبی محفل چناراں کی چھاں بزمٍ شعرا فروغٍ گوجری زبان و ادب بابا نظامی بزمٍ ادب شانٍ گوجری و زبانٍ گوجری سمیت دیگر کئی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں سخت غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ادبی محفل چناراں کی چھاں کے صدر چوہدری محمد ادریس شاد نائب صدر کنیز فاطمہ عفت جنرل سیکریٹری محمد یونس انجم چیرمین شاہ جہان سجاد میڈیا ایڈوائزر چوہدری شازیہ کوثر سینئرممبر ہدایت اللہ سہروردی اس گروپ کی ایک اہم شخصیت مولانا منظور حسین قادری اور بزمٍ شعرا گروپ کے بانی الحاج نزیر شاکر بابانظامی بزمٍ ادب کے بانی عبدالحمید انیس شانٍ گوجری و زبانٍ گوجری کے سرپرست خادم خاکی فروغٍ گوجری زبان و ادب کے بانی لیاقت علی لیاقت اور گوجری مٹھی زبان کے بانی اسلم شیراز نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے جنت میں افضل مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ان تمام شعراٍ اکرام نے اپنی ادبی تنظیموں میں موجود تمام اہلٍ ادب اور اہلٍ قلم شعرا و شاعرات کی طرف سے جلال الدین فانی کے دکھ میں برابر کی شرکت کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں کچھ اور ادبی شخصیات جن میں پروفئسر جانگیر اصغر ،مختار حسین مجاز ،سینئرلیکچرار عطااللہ شاد ،ماسثر حفیظ الرحٰمن صفدر ،ماسٹر عبدالقیوم بانیا و دیگر شخصیات نے بھی سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعاٍ مغفرت کی۔روزنامہ لازوال کے ایگزیکٹیوایڈیٹرجان محمدنے جلال الدن فانی اور صابر ندیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اورغمزدہ کنبے کیساتھ اپنی گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا