ادارہ جامعہ غوثیہ فریدیہ گلشن مدینہ بٹوت میں ایک روزہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

0
0

ملک ہندوستان کے مشہور عالم دین طریقت رہبر شریعت استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ایوب خان نے اور دیگر علماء اہلسنت نے کیا خطاب

رامبن بٹوت// جامعہ غوثیہ فریدیہ گلشن مدینہ بٹوت رامبن میں ایک روزہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام ائمہ مساجد کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے شمولیت فرمائی۔

https://www.youtube.com/c/QariShabirAhmedNooriOfficial
اس موقع پر مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ایوب خان پرنسپل جامعہ نعیمیہ عربی یونیورسٹی مراد آباد نے خصوصی خطاب فرمایا اور نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کے لیے اللہ رب العزت کے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور تعلیمات رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو جائیں۔ اللہ رب العزت کے نبی آخرزماں ﷺ کی زندگی دنیا انسانیت کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ لہذا اپنے عقائد و نظریات کی پاکیزگی کے لئے تعلیمات رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت پر علامہ موصوف نے تلقین فرمائی۔
اس موقع پر دیگر مقتدر علماء کرام نے بھی خطاب فرمایا جن میں قابل ذکر ہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی نائب صدر و امام و خطیب جامع مسجد شریف کنزالایمان کریانی تالاب جموں حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نے بھی سیرت النبی کے تعلق سے مدلل بیان فرمایا اور حضرت مولانا مفتی ندیم القادری پرنسپل جامعہ ھذا نے بھی خطاب کیا اور دیگر جملہ علماء اہلسنت نے شمولیت فرمائی۔
اس کانفرنس کی صدارت الحاج مولانا طارق حسین پرے مہتمم ادارہ ہذا نے فرمائی اور اپنے صدارتی خطبے میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کی کامیابی پر حاضرین اور ناظرین کو مبارکباد پیش کی کانفرنس کی نگرانی ادارہ کے انتظامیہ کمیٹی کے ارکان فرما رہے تھے جن میں قابل ذکر ہیں الحاج محمد امین شیخ محمد اسلم پرے الحاج سکیل احمد پرے محمد یاسر ملک وغیرہ دیگر اراکین نے نگرانی فرمائی کانفرنس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا اختتامی دعا مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت استاد العلماء حضرت علامہ مولانا محمد ایوب خان صاحب نے فرمائی۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا