احمد حسن ناڈکر مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز

0
0

لازوال ویب ڈیسک

ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع پریشد رتناگیری محکمۂ تعلیم کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ کے ناموں کا اعلان کیاگیا۔ جس میں منڈن گڑھ پنچایت سے احمد حسن ناڈکر کا نام شامل ہے جو فی الوقت ضلع پریشداردو اسکول دھترولی میں بحیثیت گریجویٹ ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/

احمد حسن ناڈکر ضلع بھر میں درس و تدریس کے عمل میں اختراعی تجربات کرنے والے معلم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کی تعلیمی خدمات کے ساتھ سماجی خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں۔ آپ اپنے شائستہ روّیے سے ہر خاص و عام میں مقبول ہیں۔اسی کے سبب احمدحسن ناڈکر کی ضلع بھر کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں بھر پور پذیرائی ہو رہی ہیں۔ سماجی سطح پر ان کا شاندار اعزاز و استقبال کیاجارہا ہے۔ ہم بھی مہاراشٹر اردو اسکول مہاپرل کی جانب سے انہیں مثالی معلم کے ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت اور لمبی عمر کے لئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں

https://lazawal.com/?cat=7

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا