احاط وقار چھان پورہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جایے گی :کمشنر سیکریٹری شیتل نندا

0
0

عوامی سطح پر روزلین کالونی میں تارکول بچھانے کا مطالبہ کیا
غلام قادر بیدار
چھانہ پورہ؍؍احاطہ وقار چھانہ پورہ کا ایک نمائندہ وفد آج کمشنر سیکریٹری سماجی بہبود شیتل نندا سے ملاقی ہوا اور انہیں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکز میں مزید سہولیات فراہم کرنے کی استدا کی۔ وفد نے کمشنر سیکریٹری کو احاطہ وقار کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے موقعہ پر ہی قبول کی۔ شیتل نندا نے بزرگ شہریوں کی سہولیات کیلیے درکار ہر ممکن سہولیت فراہم کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرتے ہویے کہا کہ وہ عنقریب ہی ذاتی طور احاطہ وقار چھانہ پورہ کا دورہ کریگی اور اس مرکز پر بزرگ شہریوں کے لیے درکار جدید سہولیات کا موقعہ پر ہی اعلان کریگی۔
اس موقعہ پر شیتل نندا ،جن کو حکومت کی طرف سے ضلع سرینگر کے لیے انتظامی معاملات کی سیکریٹری کا کام بھی تفویض کیا گیا ہے سے درخواست کی گئی کہ وہ چھانہ پورہ اور روزلین کی سڑکوں پر فوری طور تارکول بچھانے کا کام شروع کرانے کے احکامات صادر کریں ۔ کمشنرسیکریٹری کو بتایا گیا کہ روزلین کی ان اندرونی سڑکوں پر پچھلے تقریباً 8 برسوں سے کسی بھی محکمہ کی طرف سے سڑکوں پر کویی بھی تعمیر تجدید کا کام عمل میں نہیں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں خستہ حال ہو گئی ہے اور لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہو گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں اور اسکولی بچوں کا گھروں سے باہر نکلنا جان سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ سڑک ہر چلنے والے ہر ایک راہ گیر کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا