اجولا سے استفادہ کرنے والوں کو اب فی سلنڈر 300 روپے کی سبسڈی ملے گی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اسمبلی انتخابات اور تہواروں کے سیزن سے پہلے مرکزی کابینہ نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کے لیے سبسڈی کی رقم 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ایل پی جی سلنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ وزیراعظم نریندر مودی جی سربراہی میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا "پردھان منتری اجولا یوجنا نے ہمارے ملک کی خواتین کی زندگیوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور آج کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کو فائدہ پہنچے۔”قابل ذکر ہے کہ اس اسکیم کے تحت اب تک 200 روپے فی سلنڈر کی سبسڈی دی جارہی تھی۔ گزشتہ ماہ حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔ اس طرح اب اجولا سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایک سلنڈر پر 500 روپے کی بچت ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا