ریلوے بورڈ کی صدر نے نئے تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشن اور رام گھاٹ ہالٹ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا
لازوال ڈیسک
اجودھیا؍؍ریلوے بورڈ کی صدر جیہ ورما سنہا نے بدھ کو کہا کہ اجودھیا میں عقیدت مندوں و سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے امکانات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ رام نگر کے لئے ٹرین کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔سنہا نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 22جنوری کو رام للا کی پران پرتشٹھا پروگرام کے بعد اجودھیا میں ملک؍ بیرون ملک سے کثیر تعداد میں عقیدت مندو سیاح بھگوان شری رام للا کا درشن کرنے آئیں گے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اجودھیا میں زیادہ سے زیادہ ٹرین چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل ٹریک کا کام زوروں سے چل رہا ہے۔ یہ جلد پورا ہوجائے گا۔ ٹرین چلانے کے لئے ٹرین خالی رہے گا تو اور نئی ٹرین چلائی جاسکتی ہے۔ریلورے بورڈ کی صدر نے نئے تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشن اور رام گھاٹ ہالٹ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔شری رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر پر رام للا کی پران پرتشٹھا ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 22جنوری کو کریں گے۔ اس کو لے کر رام مندر کی طرز پر اجودھیا ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے بورڈ کی صدر جیا ورما سنہا نے ریلوے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور پران پرتشٹھا کے موقع پر ریلوے کے ذریعہ دی جانے والی عقیدت مندوں کی سہولیت کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔