اترپردیش میں سوائن فلوکے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2545 ہوئی

0
0

یواین آئی

لکھنؤ؍؍اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو کے 38 اور نئے معاملے روشنی میں آنے کے بعد ریاست میں ان کی تعداد بڑھ کر 2545 ہوگئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لکھنؤ میں سوائن فلو کے 38 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہاں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1543 ہوگئی ہے ۔ اس بیماری سے ریاست میں اب تک 60 سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ غازی آباد میں 98 جبکہ میرٹھ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 203 ہے ۔ میرٹھ میں 15 سے زائد لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے سوائن فلو کے علاج کے لئے پختہ انتظام کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن آئے دن اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لکھنؤ میں کئی ڈاکٹر اور دیگر ملازمین بھی سوائن فلو کی زد میں ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ اعدادوشمار اس سے زیادہ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا