اتحادی جماعتیں عوام میں عدم اعتماد کی ذمہ دار:سنجے منہاس

0
0

کہا بھاجپا اور پی ڈی پی نے عوام سے ووٹ حاصل کر انہیں نظر انداز کیا
لازوال ڈیسک
جموںعوام کی امیدوں پر کھرا اترنے میں ناکامی پر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر و انچارج وادی چناب سنجے منہاس نے کہا ہے کہ عوام سے2014ئ کے انتخابات کے دوران کئے وعدوں میں پی ڈی پی اور بھاجپا ناکام ہو چکی ہےںجس کی وجہ سے عوام کو اعتماد ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا اور پی ڈی پی نے عوام سے ووٹ حاصل کر انہیں نظر انداز کیا ہے اور عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوا ۔منہاس نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں اقتدار کو اپنے مفاد کیلئے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد انتظامی کی وجہ سے عوام میں عدم اعتمادی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کیلئے دونوں جماعتیں کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا