کہا جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس غریبوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دیوالی کے مقدس موقع پر، انکش ابرول، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی جوائنٹ سکریٹری اور ڈاکٹر وکاس شرما، زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ڈسٹرکٹ (اربن) جے کے این سی نے آج جے آر سی ہوم فار ہینڈی کیپڈکے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ جہاں انہوں نے بیڈمنٹن، کیرم بورڈ، شطرنج، فٹ بال، لڈو وغیرہ اور میٹھی اشیاء بچوں میں تقسیم کیں۔واضح رہے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر وکاس شرما نے کیا تھا اور مہمان خصوصی انکش ابرول تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انکش ابرول نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وقتاً فوقتاً سماجی کام کرتی رہتی ہے اور ضرورت مندوں کی بلاامتیاز مدد کرنے کے لیے ہمیشہ آگے رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو آگے آنا چاہیے اور ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے تاکہ ان کی ضرورت کے مطابق ان کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ ہمیشہ پرجوش رہتے ہیں اور پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ذات پات، عقیدہ یا رنگ سے بالاتر ہوکر کمیونٹی کی مدد کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی غریب اور نادار افراد کے مفاد میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔