ابتدائی تیزی کھونے کے بعد مسلسل تیسرے دن گرا بازار

0
0

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس گر کر 78593.07 پوائنٹس پر آگیا
لازوال ڈیسک

ممبئی؍؍امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کے منگل کی زبردست گراوٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے یقین دلانے کے بعد ایشیائی بازار میں تیزی لوٹنے کی بدولت گھریلو شیئر بازار میں بھی آج ابتدائی کاروبار میں تیزی آئی لیکن دوپہر بعد ہونے والی چوطرفہ فروخت سے یہ مسلسل تیسرے دن گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 166.33 پوائنٹس گر کر 78593.07 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 63.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 23992.55 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی گراوٹ رہی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.71 فیصد گر کر 45630.29 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد گر کر 52034.81 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 4028 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2344 میں فروخت، 1592 میں خریداری جبکہ 92 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 29 کمپنیوں میں فروخت جبکہ 21 کمپنیوں میں خریدار ہوئی۔بی ایس ای میں ایف ایم سی جی، آئی ٹی، سروسز اور ریئلٹی میں 0.84 فیصد تک کی تیزی کو چھوڑ کر باقی سولہ گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس سے کموڈٹیز 0.05، سی ڈی 0.48، انرجی 0.59، فنانشل سروسز 1.03، ہیلتھ کیئر 0.11، انڈسٹریلز 0.69، ٹیلی کام 1.15، یوٹیلیٹیز 0.46، آٹو 0.56، بینکنگ 0.76، کیپٹلز گڈز 0.40، کنزیومر ڈیوریبلز 0.92، میٹلز 0.11، ا?ئل اینڈ گیس 0.70، پاور 0.64 اور ٹیک گروپ کے شیئر 0.09 فیصد ٹوٹ گئے۔بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران جاپان کا نکئی 10.23 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.23 فیصد اچھل گیا جب کہ برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.12 فیصد، جرمنی کا ڈیکس0.12 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.31 فیصد گر گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا