آیوش کے سابقہ اے ڈی ایم او پلوامہ سبکدوش ہوئے

0
33

آیوش ڈاکٹروں کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ محکمہ آیوش کے سابقہ اے ڈی ایم او پلوامہ ڈاکٹر میر شفیق ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آیوش کے کئی ڈاکٹروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش میں تقریباً 30 سالوں تک اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر میر شفیق ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔پلوامہ کے آیوش ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کے انچارج ڈاکٹر الطاف شاہ ڈاکٹر شیخ ظہور ,ڈاکٹر نعیم وانی اور ڈاکٹر فیروز احمد کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے سبکدوش ہوئے ڈاکٹر میر شفیق کے بے لوث خدمت کو کافی سراہا۔ڈاکٹر الطاف شاہ کہا کہ ڈاکٹر میر شفیق نے اپنے دور مدت میں محکمہ ایوش پلوامہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر شیخ ظہور نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بطور اے ڈی ایم پلوامہ ڈاکٹر میر شفیق نے دن رات ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی۔ اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ادھر ڈسڑکٹ نوڈل آفیسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے مذکورہ آفیسر کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے موصوف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا