آیوشمان بھارت گرام پنچایت اسکیم کے بینر تلے کلالی مڑاہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کی طرف سے جاری اسکیمز سے مستحقین کو مستفید کرنا ہمارانصب العین : سی ایم او پونچھ
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایات موجب چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی نگرانی میں بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ڈاکٹر سدیشورکمار ڈاکٹر فرحت نسیم ایس ایم او بفلیاز نے اپنی میڈیکل ٹیم کے تعاون سے مملکت جمہوریہ ہند شریمتی دورپدوی مرمو کے مشن کو تقویت دیتے ہوئے تحصیل سرنکوٹ کے دورافتادہ سنگلاخ علاقہ اپر مڑہ کلالی میں آیوشمان بھارت گرام پنچایت کے بینر تلے ایک میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم سے بروقت فائدہ اٹھایا درایں اثنا ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی سکرینگ تشخیص ومعائنہ کرکے موقع پر نتیجہ برآمدکیا اور ساتھ ہی عام لوگوں کو جانکاری وآگہی دی گئی جس میں حکومت کی طرف سے مختلف جاری طبی اسکیمز سے استفادہ حاصل کرنے پر زوردیا گیا ۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر پونچھ نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے جاری اسکیمز سے مستحقین کو مستفید کرنا ہمارانصب العین ہے ۔یادرہے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے زونل ایجوکیشن آفیسر گلزار احمد چوہدری محکمہ پوشن چائلڈ دیولپمنٹ پرجیکٹ بفلیاز کے سی ڈی پی او نثار چوہدری وعملہ آشاورکرز آنگنواڑی ورکرز محکمہ ہیلتھ کے ویکسنیٹر فاروق چوہدری آنگنواڑی ورکرز حسینہ اختر فروس بیگم ریاض بیگم محمد اسلم خان نثار احمد سابق لمبردار لوور مڑاہ ذاکر حسین چوہدری پنچایتی عہدیداران ونمائندگان بھی موجود تھے واضح رہے اس کیمپ کے انعقاد کو عوام نے بیحد سراہتے ہوئے مانگ کی کہ دیگر محکمہ جات کی جانب سے بھی اس صحت افزاسیاحتی مقام پر کیمپ لگائے جائیں چونکہ یہاں کے افراد نے نامساعد حالات میں ملک وملت کے لئے شاندار کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا