آہ محمد ایوب میر حرکت قلب ہونے کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

0
0

کثیر تعداد میں فرزندان توحید ورسالت نے نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے دورافتادہ گاؤں مڑاہ (چوٹہ والی) میر خاندان کے ہونہار نوجوان محمد ایوب میر اچانک حرکت قلب ہونے کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ واضح ہو کہ موسمی تغیر وتبدل کے مابین ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کی نماز جنازہ میں شرکت اس امر کی غماز ہے کہ مرحوم محمد ایوب میر نہایت شریف النفس ملنسار ہمدرد بااخلاق معاملہ فہم ہر دل العزیز شخص تھا جو کہ ہمیشہ سماج وسوسائٹی اور معاشرہ کے افراد کے تئیں وسعت ذہنی و خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آتارہا راسخ العقیدہ ہونے کے کارن مرحوم کے نمازجنازہ وتدفین میں علمائے کرام کا جم غفیر تھا ۔یاد رہے مرحوم کو رشتہ داروں متعلقین ومحبین خویش واقارب دوست واحباب نے اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا ۔یاد رہے پسماندگان میں ان کے پسران یاسر ایوب میر پنچایت سکریٹری ناصر ایوب میر ٹیچر زاہد ایوب میر دانش ایوب میر جبکہ برادران ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمیشنر عبدالقیوم میر ریٹائرڈ چیف میڈیکل آفیسر عبدالحمید میر ایس او محمد فاروق میر ماسٹر محمد اسلم میر عبدالعزیز میر کے ساتھ عوام وخواص نے اظہار ہمدردی وتعزیت پیش کی ۔وہیں ذرائع ابلاغ کو شام دیر گئے تعزیاتی پیغامات موصول ہوتے رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی سلسلہ جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا