آہوں اور سسکیوں کے بیچ ولیج ڈیفنس گارڈ سپرد خاک

0
69

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں جاں بحق ہوئے ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی )کی آخری رسومات ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں اتوار کی صبح ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وی ڈی جی ممبر جس کی شناخت محمد شریف کے بطور ہوئی شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز وی ڈی جی ممبر کی بسنت گڑھ ادھم پور میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مقامی لوگوں اور پولیس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ آہوں اور سسکیوں کے بیچ وی ڈی جی ممبر کو سپرد لحد کیا گیا۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ وی ڈی جی ممبر کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلد ازجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ جنگلی علاقے میں کئی ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں جس وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا