آگرہ میں آٹو رکشہ اور کار کے ٹکرانے سے چھ لوگوں کی موت

0
264

آگرہ، 04 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش میں ضلع آگرہ کی کھیرا گڑھ تحصیل کے تحت سائیاں روڈ پر پیر کی دیر رات کو آٹو رکشہ اور کار کے آمنے سامنے ٹکرا جانے سے باپ بیٹے سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق آٹو رکشا پیر کی رات آگرہ سے مسافروں کو لے کر کھیرا گڑھ آ رہا تھا۔ اس میں ڈرائیور سمیت دس افراد سوار تھے۔ جیسے ہی آٹو رکشا کھیرا گڑھ-سائیاں روڈ پر دین دیال مندر کے نزدیک پہنچا۔ وہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا۔ آمنے سامنے کی ٹکر میں آٹو رکشہ الٹ گیا ،جس سے اس میں سوار افراد آٹو کے نیچے دب گئے۔
پولس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ آٹو رکشا کے پرخچے اڑ گئے۔ رات میں ہی پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک زخمی خاتون نے منگل کی صبح اسپتال میں دم توڑ دیا۔
متاثرین کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ دوڑ پڑے۔ اس کی اطلاع پولس کو دی گئی اور کھیرا گڑھ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے لوگوں کی مدد سے آٹو میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس میں برج موہن شرما (62) ساکن کھیرا گڑھ، آٹو ڈرائیور بھولا (33) ساکن عائلہ اور سومیت (12) ساکن ناگلا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ سومیت کے والد جے پرکاش (45) ساکن ناگلا، اس کی بیوی برجیش دیوی (44) اور منوج شرما (35) ساکن کھیرا گڑھ علاج کے دوران فوت ہو گئے۔
تھانیدار راجیو کمار نے بتایا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولس نے کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا