آٹھ اکتوبر۔۔۔۔۔یوم گنتی یا یوم احتساب ؟

0
0

آٹھ اکتوبر کی وہ تاریخ آنے میں، اب کہا جائے چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں ۔ اس دن اور تاریخ کا انتظار جہاں سیاسی جماعتوں اور ان کے نامزد اُمیدواروں کو ہے ، وہیںاس دن کا انتظار یوٹی جموں وکشمیر کے ہر اس شہری کو ہے جس نے اسمبلی انتخابات2024میں بطور ِووٹر، ای وی ایم کا بٹن دبا کر اپنے مند پسند اُمیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔

https://ceojk.nic.in/

لیکن یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ آٹھ اکتوبر کا یہ دن ان سیاست دانوں، یا امیدواروں کیلئے محض یوم گنتی نہیں ہوگا ، بلکہ یوم احتساب بھی یوگا۔کیونکہ گزشتہ دس سالوں سے ریاست سے یوٹی بنی جموں و کشمیر نے اور یہاں کی عوام نے جو افسر شاہی نظام دیکھا اور جھیلا ہے، اس کو لیکر لوگوں کے من میں بے حد ناراضگی اور غصہ ان سیاست دانوں سے بھی ہے ، سابقہ اسمبلی انتخابات میں جنکے بے بنیاد دعوائوں اور جھوٹے وعدوں میں آکر ان پر اعتبار کیا تھا اور انہیں ووٹ دیکر اسمبلی میں بھیجا تھا ، حکومت چاہئے کن بھی جماعتوں کی تھی ، لیکن عوام نے تقریباً ہر جماعت سے منسلک اُمیدواروں کو اسمبلی بھیجا تھا ۔ لیکن عوام کی ساری اُمیدیں اس وقت ٹوٹ گئی جب سال 2019میں تاریخی ریاست کی خصوصی شناخت کو ختم کر اسے دو ٹکروں میں منقسم کر یہاں کی عوام پر آفسر شاہی راج تھونپ دیا گیاتھا ، اس وقت سارے دعوئے کرنے والے لیڈران گویا اپنے بلو میں چلے گئے تھے ، کو ئی کچھ نہیں کر پایا ، سب وعدے جھوٹے اور سب دعوئے بیکارثابت ہوئے تھے۔ تاہم اب ایک پھر تقریباً ایک دہائی کے بعد گیند عوام کے پالے میں آئی ، انہوں نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جم کر جہاں ووٹنگ کی وہیں سال 2024کے انتخابات میں تاریخی ووٹر ٹرن اوٹ دیکھنے لائق تھا ، بشمول وادی کشمیر عوام نے بڑے جوش ، خروش اورہوش سے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان سینکڑوں لیڈران کو آئینہ دکھادیا ،جنہوں نے عوام کو جھوٹے وعدے اور تسلیاں دی تھی ۔ وہیں ایکزٹ پول کے مطابق جموں و کشمیر کی عوام نے ان جماعتوں کو کنارے لگاتے نظر آرہی ہے ، جو اس وقت سرکار کا حصہ تھی ، بے شک یہی جمہوریت کی اصل طاقت ہے جو بڑے بڑے طوفانوں کا روح موڑ دیتی ہے ۔ خیر عقلمند کے کیلئے اشارہ کافی ہے ۔ اب اصلی نتائج تو آٹھ اکتوبر کو سامنے آجائیں گے ۔ لیکن یہاں ایک بات صاف ہے ، جہاں آٹھ اکتوبر کے دن گنتی ہوگی ، نتائج آئیں گئے وہیں حساب اور احتساب بھی برابر ہوگا!!

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا