آوارہ کتوں کے خوف سے شہیدی چوک، جوگی گیٹ محلہ ڈی پی ایس روڈ جموںکے مکین پریشان

0
0

مقامی رہائشیوں نے کارپوریشن حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
کہا بدبودار گلیوں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا، گلیوں کی حالت خراب،جے ایم سی ہوش کے ناخن لے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اسمارٹ سٹی جموں کے شہیدی چوک، جوگی گیٹ محلہ اور ڈی پی ایس روڈ کے قریب وارڈ نمبر 6 ،جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کی جانب سے سنگین لاپرواہی کی ایک مثال بن گیا ہے۔اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، مکینوں نے الزام لگایا کہ وارڈ نمبر6 کو جان بوجھ کر ناکارہ گلیوں، خراب سٹریٹ لائٹس اور گلے سڑے نالوں کی خرابی کا سامنا ہے۔مذکورہ وارڈ کے رہائشیوں نے کہاکہ یہاںحالات مذکورہ وارڈ کے مکینوں کے لیے خطرناک ہو گئے ہیں اور جموں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان بیماریوں کی وجہ بن گئے ہیں۔
وہیںرہائشیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کارپوریٹروں کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی جے ایم سی نے ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کر دیا ہے اور مقامی لوگوں کو کارپوریشن کے حکام کی طرف سے توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔جوگی گیٹ محلہ کی رہائشی نیہا شرما نے بتایا کہ محلے کے ارد گرد کچرے کے ڈھیر بکھرے ہوئے ہیں، اور کارپوریشن کی طرف سے انہیں جمع نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صفائی کی کمی اور کچرے کے ناقص انتظام نے آوارہ کتوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں گزشتہ ایک سال کے دوران آوارہ کتوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، اور اس وجہ سے، لوگ، خاص طور پر خواتین اور بچے اکثر کتے کے کاٹنے کے خوف سے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں۔
وہیںشہیدی چوک کے ایک اور رہائشی راج کمار نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کے لیے راستے ،وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہو چکے ہیں اور کارپوریشن کی طرف سے کوئی مرمت یا دیکھ بھال کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’موٹر بائیک اور بوڑھے افراد اکثر ان گڑھوں اور ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کا شکار بنتے ہیں جو سڑک کے حادثات کا باعث بنتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیںغیر صحت مند سڑکوں/گلیوں اور محلے میں بدبودار نالیوںسے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ متعدد بار حکام کو اس سلسلے میں آگا ہ کر چکے ہیں لیکن ان کی تشویش پر توجہ نہیں دی گئی۔
اس سلسلے میںایک مقامی کمیونٹی لیڈرآشا ورما نے کہاکہ لوگ غیر ذمہ دارانہ نظام سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے متعدد شکایات درج کرائی ہیں اور یہاں تک کہ براہ راست جے ایم سی کے عہدیداروں تک بھی پہنچے ہیں، لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا