آوارہ کتوں نے بانہال میں پانچ افراد پر حملہ کر کے زخمی کیا

0
172

ملک شاکر
جموں// بانہال کے علاقہ گنڈ ٹیٹھاڑ کے میں آوارہ کتوں کے حملے میں تین کم عمر بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں سب ضلع اسپتال بانہال لایا گیا۔وہیںمقامی لوگوں نے بتایا کہ بانہال کے علاقہ گنڈ ٹیٹھاڑ میں الگ الگ مقامات پر آوارہ کتوں کچھ افراد پر حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک خانہ بدوش اور دو مقامی بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے چار زخمیوں کو فوری علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال بانہال لایا گیا۔
وہیںسب ضلع اسپتال بانہال کے حکام نے بتایا کہ ہسپتال پہنچائے گئے چار زخمیوں کی مومن رشید ساکنہ گنڈ ٹیٹھاڑ عمر 10سال ، ہادیا ریاز ساکنہ گنڈ ٹیٹھاڑ عمر 7 سال ، طارق احمد شیخ ساکنہ گنڈ ٹیٹھاڑ عمر 28 سال محمدصادق شیخ عمر 50 سال ساکنہ گنڈ ٹیٹھاڑ بانہال کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خانہ بدوش کمنبے کا ایک فرد بھی شامل ہے۔ جس کے بعد مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی گئی۔ہسپتال زرائع نے مطابق ہسپتال پہنچائے جانے والے زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین سمیت دیگر ادویات فراہم کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا