آل انڈیا اوبی سی یونین پونچھ کا اہم اجلاس منعقد

0
0

سید نیازشاہ
پونچھ/ /آل انڈیا او بی سی یونین پونچھ کا ایک اجلاس فوجی محمدرشیدضلع نائب صدر کی رہائش گاہ پر زیرِ صدارت عبدلرشید شاہپوری منقعد ہوا جس میں ا±و۔ بی۔ سی۔ یونین ڈیلی گیٹ جمال الدین،مولوی محمد اعظم، محمدشبیرحجام، محمدفاروق، محمدعارف، محمدقاسم، محمدشبیر ننگالی، زیتون بیگم،شاہین اخترکے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ جہاں پر یونین کے ڈیلی گیٹوں نے اپنے اپنے علاقہ مسائل اجلاس میں ا±جاگر کئے ۔اس دورن محمد عارف نے شاہپور محلّہ حجامہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے افسوس کا اظہار کیا اس سلسلہ میں محکمہ کو آڑے ہاتھو سے لیتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف وعدے کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر کوئی بھی ترقیاتی وتعمیراتی کام نہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا جہاں بھی ا±و۔ بی۔ سی۔ طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں ان کو ہمشہ نظراندازکیاجاتا ہے جس کی آنکھ دیکھی مثال شاہپور گلی پنڈی سے شاہپور سائیں بابا سڑک ہے جس کا کئی بار سروے ہو چکا ہے لیکن ابھی تک زمینی سطح پر کوئی بھی نام ونشان نہ ہے اس موقعہ پر فوجی محمد رشید نے تمام حضرات کی بات سننے کے بعد یہ یقین دہانی کروائی کہ جو کام آج تک نہ ہو سکے وہ ہم سرکار کی نظروں میں لائیں گے ان مسائل کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔اگر حکومت ہمارے مسائل کو پورا نہ کرتی ہے تو آل انڈیا ا±و۔بی۔سی یونین سڑکوں پر احتجاج کےلئے نکلے گی جس کی ذمہ داری اعلیٰ حکام اور ضلع انتظامیہ کی ہوگی ۔آخر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبدلرشید شاہپوروی نے عوام کو یقین دلایا کہ ہم لوگ حکومت تک عوام کے تمام مسائل اجاگر کریں گے اور حکومت سے اپیل کی کہ ضلع پونچھ کے لوگوں کے تمام جائز مانگوں کو مان لیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا