آصفہ کے قتل وعصمت دری معاملہ پرپونچھ اساتذہ برادری نے کی پرزور مذمت

0
0

غیر محکمہ تعلیم عملہ کو اسکولوں کی کارکردگی چیک کرنے پرجتائی نارضگی
سید نیاز شاہ
پونچھ//اساتذہ برادری کی مختلف تنظیموں جسمیں جموں وکشمیر رہبر تعلیم فورم، ٹیچر ایسوسی ایشن صوبہ جموں، لو پیڈ امپلائز ایسوسی ایشن و دیگر اساتذہ اکائیوں نے آصفہ کے قتل اور ا±س کے ساتھ کی گئی زیادتی کو افسوسناک اور انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے سرکار سے اپیل کی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر رہبر تعلیم فورم کے ریاستی سینئرنائب چیئرمین نجم جعفری، لوپیڈ امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری انور ونتو،پہاری امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سید قلب عباس موسوی،الطاف احمد چوہان،سید محمد یوسف شاہ نے سرکار سے اپیل کی اس سانحہ کی ہم پرزور مزمت کر تے ہیں ان کا کہنا تھا یہ سانحہ کو کسی مذہب سے نہ جوڑا جائے بلکہ یہ سانحہ ایک انسان کے ساتھ ہوا ہے انسانیت کے ناطے ہم سب کو ملکر ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ایک اہم رول ادا کر نا چاہیے تاکہ آئندہ کسی بھی معاشرے میں انسان دشمن عناصر کوایساکرنے کا موقع نہ ملے۔اساتذہ نے ملزموں کو ملک دشمن عناصر قرار دیا۔ اس موقعہ پر اساتذہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے یہ اپیل کی گزشتہ دنوں کچھ ملازمین جو محکمہ تعلیم سے وابسطہ نہیں ہیں بلا جواز اسکولوں کا معائنہ کر رہے ہیں جو اساتذہ کی عزت اور منسب کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور اساتذہ کے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ان اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے نظام پر پوری توجہ دی جانے کے لے محکمہ تعلیم کے بالا حکام کو مکمل اختیار دئے جانے چاہئے نہ کہ کسی غیر محکمہ کے ملازمین کو اس طرح کے اختیار دےکر اساتذہ اور اسکولی بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا جائے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میٹنگ میں سید علی مرتضٰی، خواجہ مختار احمد، جہانگیر احمد، چوہدری گلنازچوہان ودیگر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا