’آسیہ اندرابی ملک کےخلاف جنگ کی مرتکب‘ دختران ملت اور ان کی ساتھیوں کے خلاف ایک اور کیس درج کیا جائے :وزارت داخلہ

0
0

 

لازوال ڈیسک

سر ینگرمرکزی وزارت داخلہ نے خصوصی تحقیقاتی ادارے کو دختران ملت کی سربراہ کے خلاف سنگباری کرانے ،جماعت دعویٰ کے سربراہ سے رقومات حاصل کرنے ،ملک کے خلاف سازشیں رچانے کے الزام میں تازہ کیس درج کرنے کی ہدایت کی ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کی گئی دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی دوقریبی ساتھیوں نائدہ نصرین او ر فہمیدہ صوفی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دختران ملت کی سربراہ جماعت دعویٰ کے سربراہ حافظ محمد سید سے رقومات حاصل کر کے جنوبی کشمیر میں سنگبازی کرانے میں برابر کی شریک ہے جبکہ ان کے جانب سے جاری کئے جانے والے بیانوں میں اس بات کی عکاسی ہو تی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف سازشیں رچانے میں برابر کی شریک ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق دختران ملت کی سربراہ کی جانب سے ملک دشمن بیانات کافی عرصے سے شائع کئے جا رہے ہیں اور ان بیانات سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں برابر کی شریک ہے ۔ وزارت داخلہ نے خصوصی تحقیقاتی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ دختران ملت نائدہ نصرین اور فہمیدہ صوفی کے بارے میں ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے بارے میں بھی ازسر نو تحقیقیات کا سلسلہ شروع کریں اور وزارت داخلہ کو جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق دختران ملت کا عسکری تنظیموں کے لیڈروں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور ٹیرر فنڈنگ معاملے میں بھی انہوںنے اپنی خدمات انجا م دی ہے ۔ واضح رہے کہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی جنرل سیکریٹری نائدہ نصرین اور نشرو اشعات کی سربراہ فہمیدہ صوفی پولیس کے ہاتھوں کئی ماہ پہلے گرفتار ہو چکی ہیں اور اسیری کی زندگی گذار رہی ہیں جبکہ دختران ملت کی سربراہ جیل میں بیماری میں مبتلا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا