آسا رام معاملہ:متاثرہ خاندان کو انصاف کی امید

0
0

یواین آئی
شاہ جہاں پور آسارام جنسی استحصال کے معاملے میں کل راجستھان میں جودھ پور کی عدالت میں سنائے جانے والے فیصلہ سے اترپردیش کے شاہ جہاں پور کے متاثرہ خاندان کو انصاف کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔ کئی سال کی سخت جدوجہد کے دوران متاثر ہ خاندان پر آسا رام اور اس کے حامیوں نے سمجھوتہ کرنے کا دباو بنایا۔ اس معاملے کے کئی گواہوں کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ہے ۔ آسا رام معاملے میں ساڑھے چار سال بعد کل آنے والے فیصلے کے سلسلے میں متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی امید ہے ۔ساڑھے چار سال کی اس طویل مدت کے دوران متاثرہ خاندان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کی گئی اور اس معاملے کے گواہ کرپال کا قتل کردیا گیا ۔لیکن نابالغ لڑکی کے والد نے آسارام کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔ بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے جی جان سے لگے رہے اور انہیں امید ہے کہ کل آسا رام کے خلاف سخت سزا سنائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا