آر ایس پورہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف

0
0

لازوال ویب ڈیسک

https://rectt.bsf.gov.in/

جموں//جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے درمیانی شب دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بی ایس ایف جوانوں نے آر ایس پورہ سیکٹر میں فینسنگ کے نزدیک مشکوک نقل وحرکت دیکھی۔انہوں نے کہاکہ مستعد بارڈر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا یا اور بعد ازاں مشتبہ مقام پر تلاشی کے دوران ایک اے کے رائفل ، دو پستول ، چار پستول میگزین اور 20گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔سرحدی علاقے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا