آرینز میں انستھیزیا کا عالمی دن منایا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحتکی دیکھ بھال میں اینستھیزیا کے کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، آرینزپیرامیڈیکل کالج، راج پورہ، چنڈی گڑھ نے اینستھیزیا کا عالمی دن منایا۔ ااس موقع پریم ٹی اینستھیزیا، آپریشن تھیٹر، کارڈیک کیئر، ریڈیولاجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی، میڈیکل لیب سائنس وغیرہ سمیت مختلف کورسز کے طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس موقع پرآرینز پیرامیڈیکل کالج کی فیکلٹی عترت فاطمہ نے کہا کہ یہ دن بے ہوشی کرنے والوں کے اعزاز کے لیے منایا جاتا ہے، جو مریضوں کی بغیر درد سرجری میں مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلی چند دہائیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے ساتھ ساتھ اینستھیزیا کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے جدید ترین مشینوں کی ترقی ہوئی ہے، یہ دن اینستھیزیا کی مشق میں مسلسل بہتری اور اینستھیزیا کے ماہرین اور دیگر صحت کے پیشہ ور افراد کی کوششوں کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جراحی اور طبی طریقہ کار کے دوران مریضوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا