لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرمی ریکروٹنگ آفس، جموں کی آرمی اگنیور بھرتی ریلی کا انعقاد بردل گراؤنڈ، ملٹری اسٹیشن، اکھنور میں 21 نومبر سے 03 دسمبر 2023 تک کیا گیا۔ ریلی میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے دوران ان کی جسمانی صلاحیت کا امتحان لیا گیا۔ امیدواروں کی میڈیکل فٹنس بھی چیک کی گئی۔ میجر جنرل رنجیت سنگھ گھمن، سینا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، زونل ریکروٹنگ آفیسر ہیڈ کوارٹر ریکروٹنگ زون، (پنجاب اور جموں و کشمیر) نے تعریف کی ہے اور شری رمیش کمار، آئی اے ایس، ڈویژنل کمشنر، محترمہ انسویا جموال، اے ڈی سی، لاء اینڈ آرڈر، جموں، شری اکھل سدوترا، ایس ڈی ایم، اکھنور اور شری موہن شرما، ایس ڈی پی او، اکھنورکے ساتھ فوج کے کراس سوارڈ ڈویژن کے لیے ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔