آرمی اسپتال دہلی کینٹ کی نمایاں کامیابی 

0
0
آٹھ سالہ کشمیری بچے کاامراض قلب کی بغیر جراحی کے زندگی بچانے والی مداخلت کا کامیاب انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز(اے ایف ایم ایس) کی پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ٹیم نے، ایک غیر معمولی طبی کامیابی کے ساتھ، دہلی کینٹ کے آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں ایک ہائی رسک ٹرانسکیتھیٹر (نان سرجیکل) زندگی بچانے والا کارڈیک طریقہ کار کامیابی سے انجام دیا۔ یہ طریقہ کار بارہمولہ، جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ شہری لڑکے پر کیا گیا تھا، جس کی شہ رگ (جسم کے تمام حصوں کو خالص خون فراہم کرنے والی خون کی نالی) میں شدید تنگی تھی جس کے نتیجے میں چند اہم اعضاء کو خون کی فراہمی میں کمی کا سامنا تھا اور دل بھی قاعدے سے کام نہیں کررہا تھا۔
یہ مشکل پیچیدہ طریقہ کار نالی میں ایک چھوٹے سراخ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک بڑیا سٹنٹ کی پیوند کاری شامل تھی۔ یہ ایک انتہائی جان لیوا پیچیدہ طریقہ کار تھا۔ تاہم، یہ غیر معمولی طور پرانجام دیا گیا اور بچے کو طریقہ کار کے صرف تین دن کے بعد جسم پر کسی نشان کے بغیر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں آپریشن سدبھاونا کے تحت، اس لڑکے کو انڈین آرمی ڈیگر ڈویڑن کے ذریعہ اس مرکز میں لایا گیا ، کیونکہ اس کا خاندان اس کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر تھا۔ آرمی اسپتال(آر اینڈ آر) ، نئی دہلی، چنار کور/ڈیگر ڈویڑن، جموں و کشمیر اور اندرانی بالن فاؤنڈیشن، پونے کی مشترکہ کوششوں سے، لڑکا اب مستقبل میں بالکل نارمل زندگی گزارے گا۔ اس طرح کے پیچیدہ طریقہ کار کو انجام دینے کی مہارت صرف ملک کے چند مراکز پر دستیاب ہے، جس میں آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر)، دہلی کینٹ شامل ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا