آبادی میں اضافے کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی جائے گی: سیتا رمن

0
0

نئی دہلی// وزیر خزانہ سیتا رمن نے آج کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

لوک سبھا میں سال 25-2024کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر گہرائی اور تفصیل سے غوروخوض کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے گی۔

یہ کمیٹی ان چیلنجز کے جامع حل کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا