دوسرا دن ایک امید افزا نوٹ پر اختتام پذیر ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں نے تین روزہ ہولیسٹک اورینٹیشن پروگرام کے دوسرے دن کا آغاز ایک پرامن یوگا سیشن کے ساتھ کیا جس کا موضوع، خوشی اور ذہن سازی کو زیادہ سے زیادہ کریں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، جس کی سربراہی کینال روڈ کیمپس میں یوگا گرو، ساحل مہرانے کی ۔بعد ازاںطلبہ جگٹی کیمپس کے لیے روانہ ہوئے۔واضح رہے اس سیشن کو ٹیم آنندم، آئی آئی ایم جموں نے مربوط کیا۔وہیںڈاکٹر سربجیت سنگھ، چیئرپرسن (بین الاقوامی تعلقات)، آئی آئی ایم جموں نے بین الاقوامی طلباء کے تبادلے کے پروگرام اور ثقافتی ماحول میں کام کرنے کی پیچیدگیوں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی۔ انہوں نے ISEP کے عمل، رہنما خطوط اور مطلوبہ کم از کم ضروریات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔وہیں ڈاکٹر پراکرت سلال، چیئرپرسن (آئی ٹی) نے آئی آئی ایم جموں کے آئی ٹی انفراسٹرکچر، پالیسیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔اس کے بعد آنے والے بیچ کے لیے انڈسٹری کے مقررین کے انٹرایکٹو اور فکر انگیز سیشن ہوئے۔ وہیںدوپہر کے کھانے سے پہلے فائنل سیشن بپل چندرا، منیجنگ ڈائریکٹر، ڈوکاٹی نے کیا، جنہوں نے جنرل لیڈر شپ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے اہم خصوصیت شائستہ ہونا ہے۔تاہم دوپہر کے کھانے کے بعد پروگرام کا آغاز نیہا گپتا، ڈائرکٹر، ڈیلوئٹ کے ایک معلوماتی سیشن کے ساتھ ہوا۔دریں اثناء میجک برکس کے مارکیٹنگ کے سربراہ مسٹر دیورشی آر گنگولی نے اس دن کے آخری انڈسٹری اسپیکر کے طور پر آگے کے سفر کے لیے لائف اسباق پر ایک انٹرایکٹو سیشن پیش کیا۔