آئی لَو فلسطین مقابلے کا انعقاد اور تقسیم انعامات

0
0

"گرلز اسلامک اورگنائیزیشن کے ماتحت ” آئی لَو فلسطین مقابلے کا انعقاد اور تقسیم انعامات "

بروز اتوار گونڈی مقام پر گرلز اسلامک اورگنائیزیشن کی جانب سے "آئی لَو فلسطین ” پسِ منظر کو مرکز بنا کر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد بچوں کو سر زمین فلسطین کی تاریخ اور اھمیت سے واقف کرانا تھا ۔ اس پروگرام میں شریک مقامی امیر جماعت عبدالعظیم عبدالرحیم اور آپ کی رفیقہ حیات مقامی ناظمہ محترمہ شہناز انصاری تشریف آور تھے ۔ شبنم فاروق کی نظامت کے ما تحت پروگرام کا آغاز محترمہ جاسیرہ کی تذکیر سے کیا گیا ۔ بعد ازاں امیر جماعت عبدالعظیم صاحب نے بچوں کو فلسطین کی مختصر تاریخ آسان فہم انداز میں پیش کی ۔ سابقہ ہفتہ واری پروگرام میں بچوں کو فلسطین سے واقفیت کےلیے چند مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ان مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والوں بچوں کو اس پروگرام میں انعامات سے نوازا گیا جسمیں مصوری مقابلے میں ذکرا ، انصاری ہمنہ ، انصاری سحرش ، رنگ بھرنے کے مقابلے میں خان ہادیہ ، رضی الرحمٰن ، شیخ مدیحہ اور کوئز مقابلے میں انصاری ضیاالرحمن ، مؤمن اریب ، خان عبدالہادی نے انعامات حاصل کیے۔ علاوہ ازیں تمام شریک بچوں کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کو بحسن خوبی پایۂ تکمیل پہچانے کےلیے گرلز اسلامک اورگنائزیشن کے اراکین محترمہ عابیہ ، جاسیرہ ، رشدا مؤمن اور قانیتہ نے بھر پور تعاون کیا ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا