آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کے روز سے شروع

0
0

دبئی، //انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی عام فروخت جمعہ کی شام سے شروع ہوگی۔ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے دنیا بھر سے شائقین کو ہندوستان مدعو کیا جارہا ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ کے شائقین ٹکٹ خریدنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے میچوں کے ساتھ ہی وارم اپ میچوں کے ٹکٹ کی معلومات پہلے ہی عام کر دی گئی تھیں۔
بی سی سی آئی نے اس بارے میں اطلاع دی ہے کہ شائقین ٹکٹ کہاں سے خرید سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی۔
ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز جمعہ سے غیر ملکی ٹیموں کے وارم اپ میچوں اور ایونٹ کے میچوں کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو دیکھنے کا بہتر موقع ملے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل 58 میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں 10 پریکٹس میچز شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کے میچز ہندوستان کے 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلور، ممبئی اور کولکاتہ میں یہ میچ کھیلے جائيں گے۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم کے علاوہ حیدرآباد میں پریکٹس میچ ہوں گے۔
آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز کے مطابق، ورلڈ کپ کے ٹکٹ 25 اگست کو شام 8 بجے سے https://tickets.cricketworldcup.com کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا