احمد آباد، //آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کے اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلے کو دیکھنے کے لئے اور اپنی رائے ظاہر کرنے کے لئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کمنٹری باکس میں جمع ہوں گے ۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے لیے کئی عظیم کھلاڑیوں اور ماہرین پر مشتمل ایک کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا ہے جس میں روی شاستری، رکی پونٹنگ، ایان اسمتھ، سنجے منجریکر، ایرون فنچ، ناصر حسین، ہرش بھوگلے ، دنیش کارتک ، میتھیو ہیڈن، ایون مورگن، ایان بشپ، شین واٹسن، سنیل گواسکر اور مارک ہاورڈ شامل ہیں۔
آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شو پیس ایونٹ کےفائنل کے لئے دنیا بھر کی اسکرین پر کوریج کیا جائے گا۔
ٹاس کے دوران روی شاستری کی آواز جوش و خروش میں اضافہ کرے گی، جبکہ ناصر حسین اور سنجے منجریکر کے ماہرانہ تجزیے اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ احمد آباد میں 22 گز کی دوری کیا پیش کرے گی۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو کو فائنل میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز نامزد کیا گیا ہے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔ کرس گیفنی فورتھ امپائر ہوں گے اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ فائنل کی نگرانی کریں گے۔