آئی بی کے ساتھ 1 کلومیٹر تک کے علاقوں میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

0
0

ضلع مجسٹریٹ، سانبہ نے دفعہ 144 کے تحت حکم نامہ جاری کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ// ضلع مجسٹریٹ، سانبہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 2100 سے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 1.0 کلومیٹر تک کے علاقوں میں کوئی بھی شخص،افراد کا گروہ حرکت نہیں کرے گا۔ جبکہ رات کے دوران9:00 بجے سے صبح6:00 بجے تک اگر نقل و حرکت ضروری ہو تو، فرد,افراد کو بی ایس ایف پولیس حکام کو اپنا شناختی کارڈ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔وہیںکوئی بھی شخص مذکورہ حکم کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چو،یہ الگ الگ جاری کیا جا رہا ہے ۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور اس کے اجراء کی تاریخ سے ۲ ماہ تک نافذ رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا