’آئی اے وائی اسکیم مستحقین کی پہنچ سے دور‘

0
0

فائیل تیار،لیکن سکریٹری فائل کو لینے سے قاصر:محمد تاج
ناظم علی خان
مینڈھر//منکوٹ تحصیل کے چھجلہ گاﺅں کے ایک شخص نے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملازمین غریب لوگوں کے کام نہیں کر رہے ہیں جبکہ اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے کام کئے جاتے ہیں اسی سلسلہ میں چھجلہ سے تعلق رکھنے والے محمد تاج ولد صادق خان ساکنہ چھجلہ تھملوٹ کا کہنا ہے کہ میں غریب شخص ہوں اور بی پی ایل کے زمرے میں آتا ہوں،میرا مکان رہائش کے قابل نہیں ہے اور میں نے اس سلسلہ میں ایک فائل تیار کرکے متعلقہ سکریٹری کے حوالے کی لیکن سکریٹری فائل کو لینے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میں نے کئی دفاتروں کے چکر کاٹے لیکن محکمہ کے آفیسران بھی مجھے مکان کا پیسہ دینے سے قاصر ہیں اس کا مزید کہنا تھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں غریب شخص ہوں اگر مجھے متعلق محکمہ مکان کے لئے پیسے نہیں دیتا ہے تو میں مکان کی تعمیر نہیں کر سکتا ہوں اور مکان کی یہ حالت ہے کہ وہ کسی بھی وقت مجھ پر گر سکتا ہے اس شخص نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی کہ وہ خود مداخلت کرکے مجھے مکان کے لئے پیسے دلائیں۔اس سلسلہ میں جب بی ڈی او منکوٹ سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو میرے پاس بھیجا جائے میں اس کی ضرور مدد کروں گا اور متعلقہ ملازمین کو بلا کر ہدائت دوں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا