آئی اے ایس کوچنگ بیسمنٹ حادثہ کے خلاف طلباءمیں سخت ناراضگی، سڑکوں پر احتجاج

0
0

میئر شیلی اوبرائے نے گراو ¿نڈ فلور پر چلنے والے تمام کوچنگ سینٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلیدہلی کی میئر شیلی اوبرائے نے اتوار کو گراو ¿نڈ فلور پر چلنے والے تمام کوچنگ سینٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔محترمہ اوبرائے نے یہ حکم اولڈ راجندر نگر میں راو ¿ آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کے زیر زمین فرش میں پانی بھر جانے اور سول سروسز کی تیاری کرنے والے تین طلباءکی موت کے بعد دیا۔انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کریں اور اگر کوئی ایم سی ڈی افسر قصوروار پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایم سی ڈی کمشنر کو لکھے خط میں انہوں نے کہاکہ ”کل راجندر نگر میں چل رہے ایک پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کچھ طالب علم پھنس گئے اور ان میں سے تین کی جان چلی گئی۔ یہ بہت ہی چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ اس کی مکمل تحقیقات اور فوری اور سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔“
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہلی کے کسی بھی حصے میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے ایم سی ڈی کمشنر کو ہدایت دی کہ”دہلی بھر میں ایسے تمام کوچنگ سینٹرز جو ایم سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور زیر زمین منزل میں تجارتی سرگرمیاں چلا رہے ہیں، جو کہ عمارتی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی کریں اور ان کے خلاف "سخت ایکشن لیاجائے۔“محترمہ اوبرائے نے کہاکہ ”اس سانحہ کے لیے ایم سی ڈی کے کسی اہلکار کی ذمہ داری کا پتہ لگانے کے لیے فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔ اگر کوئی اہلکار قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔“
اس واقعے کے خلاب طلباءکا غصہ پھوٹ پڑا ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے راجندر نگر اور کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر کیا۔ ان جگہوں پر بڑی تعداد میں طلباءنے جمع ہو کر حکومت و انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے 3 طلباءکی موت کا معاملہ شدت اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاب اب طلباءکا غصہ پھوٹ پڑا ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے راجندر نگر اور کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر کیا۔ ان جگہوں پر بڑی تعداد میں طلباءنے جمع ہو کر حکومت و انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
خبروں کے مطابق کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کے دوران طلباءنے ’وی وانٹ جسٹس‘ کے نعرے لگائے۔ طلباءسڑک جام کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباءکو سڑک سے ہٹانے میں پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ احتجاج کرنے والے طلباءکو پولیس کے ذریعے حراست میں بھی لیے جانے کی خبر ہے۔ ایسا ہی احتجاج طلباءنے راجندر نگر میں بھی کیا۔ یہاں بھی سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکر طلباءنے حکومت و انتظامیہ کی اس لاپرواہی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔
اس درمیان دہلی کے وزیر آتشی نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ دہلی کی میئر شیلی اوبرائے نے بیسمنٹس میں بغیر اجازت و بغیر حفاظتی اقدام کے چلنے والے تمام کوچنگ کلاسیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اولڈ راجندر نگر میں واقع مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانے والے راﺅ آئی اے ایس کوچنگ کلاسیز کے بیسمنٹ میں شدید بارش سے پانی بھرجانے سے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے خلاف لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس کے خلاف کانگریس کے لیڈران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے انتظامیہ کی لاپراوہی قرار دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا