آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل

0
48

نئی دہلی، // کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر 4 جون کو لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔ نریندر مودی کے جھوٹےپروپیگنڈہ سے مت بھٹکنا، اپنے مسائل پر قائم رہنا ، انڈیا اتحاد پر یقین رکھنا ، نفرت نہیں ، نوکری کا انتخاب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا