آئندہ یو ایل بی انتخابات میں بی جے پی کو اپنی اوقات دکھائیں:نیشنل کانفرنس

0
0

کہایو ایل بیز میں اقتدار میں آنے پر پراپرٹی ٹیکس کو منسوخ کر دیں گے:ـڈاکٹر وکاس
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنل کانفرنس جموں کے صوبائی جوائنٹ سکریٹری انکش ابرول اور زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع (اربن) ڈاکٹر وکاس شرما نے آج نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے نیشنل کانفرنس کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اور بی جے پی کی قیادت والی مرکز حکومت کی اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے اور انہیں دھوکہ دینے کی متعدد ناکامیوں کو مؤثر طریقے سے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔نوجوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انکش ابرول نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس وقت بہت پریشان ہیں کیونکہ بے روزگاری کا گراف آسمان کو چھو رہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور سرکاری بھرتی ایجنسیوں میں صرف گھوٹالے ہی ایک سیٹ پیٹرن بن گئے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر میں این سی کے برسراقتدار آنے کے بعد ان کے ہر مسئلہ کو حل کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال نوجوانوں کے لیے دو کروڑ نوکریاں پیدا کرے گی، لیکن اب تک زمین پر کچھ نہیں ہوا سوائے ’اچھے دن‘ لانے کے جھوٹے فلسفے کا پرچار کرنے اور نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کرنے کے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وکاس شرما نے کہا کہ صرف نوجوان ہی واضح تبدیلی لا سکتے ہیں اور انہیں آئندہ یو ایل بی انتخابات میں سرگرمی سے کام کرنا چاہئے، این سی امیدواروں کو منتخب کرنا چاہئے اور انہیں جموں شہر کی مساوی ترقی اور پیشرفت کے لئے آگے لانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میںا ٓنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا