ؓؓبیک ٹو ولیج کا مرحلہ پانچ کا دوسرا دن

0
0

ادھمپور میںعوام کا زبر دست رد عمل دیکھنے کو ملا
لازوال ڈیسک
ادھمپور// بیک ٹو ولیج’ پہل کے پانچویں مرحلے کے دوسرے دن ضلع ادھمپور میں زبردست عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا۔وہیںاسکل ڈیولپمنٹ مشن کی مشن ڈائرکٹر اور پنچایت رحمبل اپر کی وزٹنگ آفیسر لینا پادھا نے پی آر آئی ممبران اور لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدیداروں کے ساتھ عوامی بات چیت کی۔انہوں نے بی ڈی سی کے چیئرمین بلوان سنگھ کی موجودگی میں ایک نئے تعمیر شدہ کمیونٹی ہال اور کیپیکس کاموں کا افتتاح کیا اور آنگن واڑی سنٹر، پی ایچ سی کا بھی معائنہ کیا اور مستحقین میں صحت کارڈ تقسیم کئے۔دن بھر، دورہ کرنے والے افسران مختلف پنچایتوں میں پی آر آئیزاور عام لوگوں کے ساتھ مصروف رہے، علاقے میں سرکاری اسکیموں کے نفاذ کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی فیڈ بیک جمع کرتے رہے۔ انہوں نے زمینی حقیقت کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں اور فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔مختلف پنچایتوں میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں سی ایس سی کا افتتاح، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات، شجرکاری مہم، گرام سبھا، ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور صحتکے سی سی کارڈ، سبزیوں کے بیج، اور ممتا کٹس کی تقسیم شامل ہیں۔اس دن میں نشا مفت بھارت کا عہد، منصوبوں پر بات چیت اور جاری منصوبوں کا معائنہ بھی شامل تھا۔’بیک ٹو ولیج’ پہل کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر سرکاری پروگراموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا