Xجموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں مٹی کے تودے گر آنے کا امکان:محکمہ موسمیات

0
0

سری نگر، //محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں ممکنہ طور مٹی کے تودے گر آنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر اگلے دو دنوں کے دوران محتاط رہنے کو کہا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 26 اگست کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 25 اور 26 اگست کو بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں مٹی کے تودے اور سیلابی صورتحال پید ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے متعلقہ حکام سے اس دوران محتاط رہنے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں 27 اور 28 اگست کو موسم جزوی طور پر ابر آؒلود رہ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ جولائی میں معمول سے بارشیں ہوئیں تاہم ماہ اگست میں اب تک موسم خشک، گرم اور مرطوب رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا