الرئيسية بلوق الصفحة 7654

کرکٹ:ہوپ کی سنچری سے ونڈیز نے سیریز برابر کی

0

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ لارڈز میں 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا


یواین آئی

لیڈز؍؍مین آ ف دی میچ شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ) اور کریگ بریتھ ویٹ (95) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 144 رنوں کی شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے میزبان انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پانچ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔انگلینڈ کے 322 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے میچ کے پانچویں دن 53رن کے اندر کیرون پاویل (23)اور کائل ہوپ (صفر ) کا وکٹ گنوا دیا۔ لیکن میچ کی پہلی اننگز میں چوتھے وکٹ کے لئے 246 رن کی ساجھے داری کرنے والے بریتھ ویٹ اور شائی نے دوسری اننگز میں بھی تیسرے وکٹ کے لئے 144 رن کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے جیت دلا دی۔ شائی نے 211 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 118 رن بنائے ۔ شائی نے چوتھے وکٹ کے لئے راسٹن چیز (30) کے ساتھ 49 اور جیمرن بلیک ووٹ (41) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 74 رن کی ساجھے داری کرکے ویسٹ انڈیز کو 2000 کے بعد سے پہلی بار انگلینڈ میں ٹسٹ میں جیت دلائی۔ ۔23 سالہ شائی نے پہلی اننگز میں بھی 147 رن بنائے تھے ۔ اس سے پہلے کیرون پاویل نے 2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ شائی کی اس شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازاگیا ۔ سال 2000 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کی گھر سے باہر یہ چوتھی فتح تھی۔ آخری بار 2000 میں جمی ایڈمز کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو اسی کے گھر میں ہرایا تھا۔ شائی کے علاوہ بریتھ ویٹ کو چار رن پر ایک لائف ملی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ا نہوں نے 180 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے شاندار 95 رن بنائے ۔ چیز نے 58 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 3 اور بلیک ووڈ نے 45 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 41 رن بنائے ۔ انگلینڈ کے لئے لیفٹ آرم اسپنر معین علی نے 76 رن پر دو وکٹ اور تیز گیند باز کرس واکس اور اسورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ لارڈز میں 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

جکوئیر گروپ نے’ تیارہ ‘اور’ ٹیل واٹر‘نامی مصنوعات کا کیا آغاز

0

لازوال ڈیسک

جموں//ہندوستان میں کام کر رہی جکویئر گروپ کمپنی ،باتھنگ سلوشن میںجس کا دائرہ 45ممالک تک پھیلا ہوا ہے نے اپنے لگزری برینڈ سیگمنٹ میں دو نئے مصنوعات کا آغاز کیا ہے ۔اسی ضمن میں ایچ ایس سوڈھی اے جی ایم جکویئر گروپ جموں نے مصنوعات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ تیارہ اور ٹیل واٹر نامی دو مصنوعات لندن بیس مصنوعات باتھ فٹنگ میں ایک نیا انداز فراہم کرتے ہیں اور دونوں مصنوعات کا آغاز گاندھی نگر جموں میں عمل میں لایا گیا ۔

’نا انصافی ختم کر کے ہماری مانگیں پوری کرو‘

0

عارضی لیکچرروں کی ہڑتال 197روز میں داخل
لازوال ڈیسک

جموں//گزشتہ کئی ماہ سے اپنی مستقلی کو لیکر ہڑتال پر بیٹھے عارضی لیکچرروں کے دھرنے کا آج 197دن تھا جبکہ اس طویل عرصہ میں بھی سرکار نے کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔اسی ضمن میں آج یہاں پریس کلب جموں کے باہرعارضی لیکچرروں نے نعرے بازی کرتے وہئے احتجاج کیا اور کہا ’’محبوبہ جی اپنے والد کا سپنا ساکار کرو ،ساکار کرو‘‘ اسی سلسلہ میں ارون بخشی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگیں پوری ہونے تک یعنی مستقل کرنے تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا اور سرکار کو اپنے روئے میں بدلائو لاکر کے ہماری مانگ پوری کرنی چاہئے۔

ریاسی میں ایک دو شہزہ کے ساتھ چوٹی کاٹنے کا کیس

0

چوٹی کاٹنے کی خبر کے بعد، ریاسی میں دہشت کا ماحول
کرن دیپ سنگھ

ریاسی؍؍ گزشتہ کئی سالوں کے دوران، جموں صوبہ میں چوٹی کاٹنے کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیکن باوجود اس کے ریاسی میں پہلی آ ج پہلی بار چوٹی کاٹنے کا واقع سامنے آیا ۔ جس کے بعد ع لاقہ میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ۔ اسی سلسلہ میں نئی بستی کی رہنے والے 12 سالہ دو شہزہ کی چوٹی کٹ گئی ، چوٹی کاٹنے کے بعد لڑکی میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔. چوٹی کے خبروں کو سننے کے بعد، پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ۔. جنہوں نے موقع کا جائزہ لیا اس سلسلے میں، پولیس سٹیشن کے پولیس سربراہ جیسسیر سنگھ نے کہا کہ مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جگانو منڈل کا اجلاس منعقد

0

ونے شرما

ادھمپور ؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی دفتر ادھمپور میں جگانو منڈل کے اجلاس منعقد ہوااس کی صدارت منڈل وزیر مہیش شرما نے کی.۔اس میٹنگ میں ریاستی سیکریٹری پون کھجوریا موجود تھے.۔ضلعی صدر راکیش گپتانے سینئر لیڈر سومراج اور جگانو منڈل کے انچارج رمیش کمار بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سیکرٹری جنرل پون کھجوریہ نے کہا کہ اس تنظیمی اجلاس میں منڈل کے سربراہ عہدیداروں کو ہی بلایا جاتا ہے تاکہ پارٹی کی سرگرمیوں کو آسانی سے چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کا جو مان احترام دنیا میں بڑھا ہے وہ قابل ذکر ہے دیش کے وزیر اعظم نے گڈ گورننس کی طرف بڑھتے ہوئے تمام مرکزی وزراء کا حساب ہر 15 دن کے بعد دینے کی ہدایات جاری کی ۔ہر پارٹی کے کارکن کو بیدار کرنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے بالی منصوبوں کو لاگو کرنے کے لئے چالو کیا اے.۔انہوںنے مزید کہا کہ پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کے لئے منڈل اور پولنگ اسٹیشنوں کی ٹیموں کو مضبوط کیا جائے.۔ہر پولنگ بوتھ پر 10 سرگرم کارکنوں کی ایک ٹیم بنائی جائے اور ان کے اوپر ہر تین یا چار بوتھ پر ایک طاقت وار مرکز قائم کیا جائے جو ان بوتھوں پر نظر رکھے اور وقت وقت پر ان کی معلومات دے ۔منڈل وزیر مہیش شرما جی نے کہا کہ بوتھ کو مضبوط کرنے کے لئے تمام کارکنوں کو متحد ہونا چاہیے کیونکہ بوتھ مضبوط ہوگا تو منڈل مضبوط ہوگا اور منڈل مضبوط ہوگا تو تنظیم کو مضبوط گے ۔منڈل کے انچارج رمیش کمار جی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد تنظیم کو مضبوط کرنا ہے یہ اجلاس ہر تین ماہ کے بعد ہوتی ہے تاکہ گزشتہ تین ماہ کے اکاؤنٹنگ جو?ھا اور آنے والے تین ماہ کا کام کیسا ہو اس فکر کی جائے ۔صوبہ ورکنگ کمیٹی کے رکن سومراج اور ضلع ہیڈ راکیش گپتا نے کہا کہ آج ہر ایک کارکن آگاہ ہو چکا ہے اور مرکز کی اسکیموں اور پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیئے کمر کس چکی ہے۔ ملک بھر میں لاکھوں کارکنوں نے گھر چھوڑ دیا ہے۔ اس اجلاس میں جگانو منڈل کے سیکرٹری جنر ل اجے سدیش کمار اور جگانو منڈل کے تمام اہم عہدیدار شامل ہوئے۔۔

عید الضحیٰ کے انتظامات کوادھمپور میں حتمی شکل دی گئی

0

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ادھمپور، سبھاش چندر ڈوگرہ نے عید الضحیٰ کے انتظامات پر میٹنگ طلب کی


ونے شرما

ادھمپور // اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ادھمپور، سبھاش چندر ڈوگرہ نے عید الضحیٰ کے انتظامات کوادھمپور میں حتمی شکل دینے کے لئے ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی ۔ اپنی اس ملاقات کے دوران اے۔سی ۔آر نے تہوار کے موقع پر مساجد کے گرد مناسب پانی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور، صفائی کو یقینی بنانے کے لئے فکر مند رہنے کی ضروری ہدایات جاری کی ۔انہوں نے دوران عید، عید گاہ ور جامعہ مسجد کے گرد مناسب سیکورٹی انتظامات کرنے کے لئے محکمہ پولیس کی بھی ہدایت دی اس کے علاوہ تہوار کے موقع پرمحکمہ ٹریفک سے بھی زیادہ ٹریفک والے مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کی کافی تعداد میں تعینات کرنے کا کہا گیا ۔اس کے علاوہ مختلف کھانے کی شرح پر چیک رکھنے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی۔جبکہ خاص طور پر گوشت اور مٹھائی کی ہے کہ اچھے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا جودکانداروں کی طرف سے صارفین کے لئے دستیاب کر وایا جاتا ہے ۔ اس میٹنگ میں ضلع کہ دیگر افیسران علاوہ، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر، ڈپٹی ایس پی (ہیڈکوارٹر)، تحصیلدار ادھمپور، میونسپل کونسل اور پی ایچ ای محکمہ کے نمائندگان، مختلف محکموں اور کمیٹی کے ارکان کے افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے.

کورٹ کے احاطہ میں پولیس اور شہر کے کونسل کی لاپر واہی کی وجہ سے پانی کی ٹینکی و کولر ہوئے کواڑ :ببوریہ

0

ونے شرما

ادھمپور//سٹی کونسل ادھمپور اور محکمہ پولیس ادھمپور کی نظر انداز کی وجہ سے اودھمپور کورٹ احاطہ میں قریب آٹھ سال پہلے بنائی گئی ٹینکی ور کورٹ گیٹ کے ساتھ لگایا گیا واٹر کولر خراب ہو گئے ہیں، جس سے کورٹ میں کام کرنے والے لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے در بدر ہونا پڑ رہا ہے ۔ ۔اس سلسلے میں ایڈوکیٹ ببوریہ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں محکموں کی غفلت کی وجہ صرف ٹینک اور کولر لگا کر خانہ پری کی گئی جبکہ ان مرمت نہ کرکے اس پر خرچ ہوئے پیسے کی بربادی کی گئی ہ۔ یہ ٹینک اور کولر قریب 2 سے تین سال سے بند پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عدالت میں اور عدالت کے دروازے کے پاس آنے جانے والے لوگ پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ببوریہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکام کو بار بار اس سے آگاہ جا چکا ہے لیکن ا بھی تک اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ جس کے کارن پانی کی ٹینکی کو مکمل طور پر ٹوٹ کر بیکار ہو گئی ہے ،. انہوں نے کہا کہ اگر پولیس محکمہ اب بھی اس پر توجہ دے رتو واٹر کولر کو مرمت کر کے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔ بوبریہ نے اس سلسلے میں سٹی کونسل اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ پینے کے پانی کی سہولیت مل سکے

مشتبہ حالت میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی لاش بر آمد

0

لازوال ڈیسک

ادھمپور// ادھمپور کے ساتھ لگتے چکھڑ گاؤں میں ایک شخص نے پھندا ا لگا کر اپنی زندگی کی لیلا ختم کر لی ۔معلومات کے مطابق چکڑ گاؤں کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت انیل کمار ولد وید پرکاش کی لاش اپنے گھر میں ہی مشتبہ حالات میں پھندے سے لٹکتی پائی گئی ، ااسی سلسلہ میں اس کے خاندان والوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور انہوں نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر اس کے نیچے اتارا اور اس پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لائے ۔ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو خاندان کے حوالے کردیا گیا اور اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

’جموں۔ڈوڈہ الگ ریاست بنائی جائے‘

0

2وزیراعلیٰ بننے سے ہی انصاف ہوگا،ڈوڈہ خطہ سے مل رہا بھاری تعاون : منکوٹیہ


ونے شرما

ادھمپور//جموں صوبہ کو الگ ریاست بنانے کے لئے پیتھرس پارٹی کی اور سے چلائی گئی حق حق انصاف رتھ یاترا ڈوڈہ رجن میں پہنچی اور یہاں پر مقامی لوگوں کی طرف سے یاترا کو بھاری حمایت ملی ۔ ڈوڈہ رجن کے دورے پر نکلے پیتھرس پارٹی کے ریاسی وزیر مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے ڈوڈہ سیٹی اور دیگر علاقہ میں عوامی جلسوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگر کسی علاقے کے ساتھ سب سے زیادہ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ ڈوڈہ کا پراناضلع ہے کیونکہ ڈوڈہ رجن گیارہ ہزار برگ کلومیٹر مے پھیلا ہوا ہے جبکہ کشمیر ویلی کا علاقہ تیرہ ہزار برگ کلومیٹر ہے گرہ ہزار والا علاقہ سب خطرناک پہاڑی عالقہ ا ہونے کے باوجود صرف چھ اسمبلی نشست اور تین ضلع ہے ۔جبکہ کشمیر مے 46 اسمبلی نشست اور دس ضلع ہے اس کے کشمیر کا زیادہ تر علاقہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرانا ڈوڈہ ضلع کس طرح سیاست کا شکار رہا ہے ۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ جموں خطے کے ساتھ جوڑاہے لہٰذا اب وقت آ گیا ہے جموں اور کشمیر کے الگ الگ وزیر اعلیٰ بنائے جائیں تاکہ دونوں علاقے کے لوگوں کو ان کا برابر حق مل سکے۔اس موقع پر کئی نوجوانوں نے پیتھرس پارٹی کا دامن تھا اور پارٹی کے ڈیلگیٹ بنیں ۔ اس کے علاوہ اس موقع پر منکوٹیہ نے 9 ستمبر کو جموں میں ہونے والے پارٹی الیکشن میں سب ڈیلگیٹ کو مدعو بھی کیا۔

کیا مسلمان اب گائے نہیں پال سکتے ؟

0

گاؤرکشکوں کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں درندوں پر سرکار کو لگام کسنا ہوگی:مسعود چوھدری
کہاسبز۔زعفرانی اتحادوالی سرکار کی پالیسیوں سے ہندؤں مسلم بھائی چارہ خطرے میں


قیوم نظامی

کوٹرنکہ ؍سینئرکانگریس لیڈر اسمبلی حلقہ درحال بدھل کی مشہور شخصیت مسعود نسیم چوہدری نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جو چند دن پہلے خواص میں بزرگ شخص پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مزمت کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی مخلوط سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حکومت کے فتنہ وفساد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار بنی ہے تب سے ریاست میں آر ایس ایس کے خونخوار درندے مسلمانوں پر قاتلانہ حملے کررہے ہیں لیکن حکومت اپنی کرسی کی خاطر اپنے چیلوں اپنے درندوں پر لگام نہیں کستی جس کی وجہ سے آئے دن انسانی جانوں پر ظلم ہورہاہے اور لعل حسین جیسے بزرگوں کو لہولہان کردیا جاتاہے ۔مسعود چوھدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ظلم کیا تھا لعل حسین نے کہ اس بزرگ پر ایک درجن منحوس خونخوار درندوں نے حملہکیا کیا اب مسلمان گائے کے ساتھ ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے ؟کیامسلمان اب گائے نہیں پال سکتے؟۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی مخلوط حکومت چاہئے تو یہ سب دہشت گردی غنڈہ گردی فتنہ وفساد ختم ہو سکتا ہے لیکن حکومت کے کان میں جوں تک بھی نہیں رنگتی حکومت کو انسانی جانوں کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔فکر ہے تو صرف اور صرف کرسی کی اقتدار کی ۔مسعود چوھدری نے واضح کیا کہ جو غنڈے گاؤرکشک کے نام پر دہشت پھیلاتے ہیں ان پر سرکار کو لگام کسنا ہوگی ورنہ ریاست کے حلات دن بدن خطرناک ہوتے جارہے ہیں ریاستی عوام میں ڈر اور خوف پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواص جیسے علاقہ میں جہاں ہندؤں مسلم بھائی چارے کی ایک مثال دیکھنے کو ملتی ہے لیکن حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آر ایس ایس نے وہاں پر جال بچھا کے لوگوں کے بھائی چارے کو بھی نقصان پہنچایا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔