الرئيسية بلوق الصفحة 7649

قُربانی ہر عاقل، بالغ صاحبِ استطاعت مُسلمان پر واجب

0

مسلم راشٹریہ منچ صدرکابیان اسلامی شریعت میں کُھلی دخل اندازی :جہانگیرحسین میر

لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍آر۔ایس۔ایس کے مُسلم وِنگ مُسلم راشٹریہ منچ کے صدر کی جانب سے جانوروں کی قُربانی پر دئیے گئے غیر ذمہ دارانہ ، غیر آئینی اور غیر اسلامک بیان پر سینئر کانگریس لیڈر اور ریاستی قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئر مین جہانگیر حُسین میر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک پریس بیان میں اُنہوں نے اس بیان کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی شریعت میں کُھلی دخل اندازی اور آئینِ ہند میں اقلیتوں کو دئیے گئے حقوق کے سراسر خلاف ورزی ہے ۔ اُنہوں نے اس بیان کے بعد مرکزی سرکار کی جانب سے سادھی گئی چُپی کو مزید خطر ناک بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے بیان دینے والوں کے خلاف مرکزی سرکار قانونی کاروائی نہیں کرتی تو اسے ایک سوچی سجھی سازش قرار دیا جا سکتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ قُربانی ہر عاقل، بالغ صاحبِ استطاعت مُسلمان پر واجب ہے اور مُسلمانوں کو واجب ترک کرنے کی صلاح دینا ایک غیر اسلامی اور غیر جمہوری عمل ہے جس کے لئے قصور وار کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بیان مُلک کی امن و سلامتی اور سا لمیت کے ٹُکڑے کرنے کے برابر اور ایک دہشت گردانہ عمل ہے جس کی سزا ایک غدارِ وطن جیسی ہے۔ جہانگیر میر نے کہا کہ مُلکی سطح پر مُسلمانوںکے لئے اس وقت حالات سخت کشیدہ ہیں کیوں کہ آئے روز کبھی گئو رکشا کے نام پر تو کبھی تین طلاق پر مُسلمانوں کو ستایا جارہا ہے اور اب قُربانی جیسے عظیم شعائرِ اسلام پر تنقید کروا کر مُسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے جو قابلِ مذمت ہے۔

سیاست برائے تقسیم نہیں سیاست برائے تعمیر ہونی چاہیے

0

اکیسویں صدی میں بھی ہمیں اپنے بنیادی حقوق حاصل نہیں :جاوید احمد رانا
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍انسانیت کے حقوق اور ضروریات مساوی ہوتی ہیں ،اس پسماندہ علاقہ کے عوام کا دکھ درد یکساں ہے ،ابن الوقت سوچ کی غلام سیاست نے اس خطہ کی معصوم عوام کو ذات،علاقائی،لسانی اور مذہبی گروہوں میں تقسیم کر کے آج تک تعمیر وترقی سے محروم رکھا ہے ۔آج اکیسویں صدی میں بھی ہمیں اپنے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر و ممبر اسمبلی میندھرجاوید احمد رانا نے پنچایت کوٹاں اور کانڈی کے ایک وفد سے اپنے خطاب کے دوران کیا جنہوں نے پی۔ڈی۔پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممبر اسمبلی مینڈھرنے نئے آئے ہوئے مہمانوں کا گرم جوشی استقبال کیا۔انہوں نے کہا اب گندے انڈوں کی دُکانیں بند ہو چکی ہیں اب یہاں کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اپنے نفع نقصان کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔جاوید احمد نے کہا کے 1977 میں اسمبلی حلقہ مینڈھر کے عوام کو پہلی مرتبہ یہاں سے اپنا ممبر اسمبلی منتخب کرنے کے لئے قانونی اختیارات حاصل ہوئے تب سے آج تک تقریباً 40 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں ۔سال گزرتے گے لیکن زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ہم نے کبھی غور کیا کے آخر یہ کیا وجہ ہے آج بھی ہم محتاج ہیں آخر کب ہماری یہ بد حالی،یہ غربت اور یہ پسماندگی کب دور ہو گی؟۔جاوید احمد رانا نے کہا کہ اس کے لئے ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ہماری سوچ و فکر محدود حد تک رہی۔ہم نے دوراندیشی سے کام نہیں لیا جسکا نتیجہ یہ ہوا کے تقسیم کرنے والوں نے ہماری سادگی اور شرافت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم عوام کو تقسیم در تقسیم کیا۔ آج بھی اگر ہم نے آپنی سوچ میں تبدیلی لائی تو پسماندگی اور بدحالی ہمارے گلے کا زیور بن کر رہ جائے گی۔آج بھی ہمیں منقسم ہونے کے بجائے متحد ہو کر اس پسماندہ علاقے کی بہبود کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔جاوید احمد رانا نے خطہ پیر پنجال کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان فرقہ پرست جماعتوں پی۔ڈی۔پی۔اور بی۔جے۔پی اتحاد آئندہ کچھ مدت کے لئے قائم رہتا ہے تو اغلب ہے کہ ایک دن وہ بھی آئے گا کے ریاستی شناخت کی طرح انسانی شناخت کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا اس لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم سب نیشنل کانفرنس کے ’ہل‘ والے پرچم کو مضبوطی سے تھام لیں کیونکہ یہی وہ واحد جماعت ہے جس کی ریاست کے تینوں خطوں میں اپنی شناخت برقرار ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس کے قائدین نے لاتعداد قربانیاں دے کر جموں و کشمیر کے عوام کو عزت اور وقار کا مقام بخشا ہے ۔اس موقع پر پی۔ڈی۔پی۔چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والوں میں سردار عبدالمجید خان۔عبدالرحمن خان۔محمد لطیف خان۔محمد کبیر خان۔محمد اشرف خان۔منور حسین خان۔محمد خالق خان۔زائد اقبال خان۔محمد قاسم خان اور طارق ایوب خان قابلِ ذکر ہیں۔

سڑک کی خستہ حالی کو لیکر لوگوں نے کیا احتجاج

0

ونے شرما

ادھمپور// میاں باغ سے سلیا سلن سڑک کی خستہ حالت لیکر لوگوںنے سابقہ سرپنچ کی قیادت میں محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔ اس موقع پر سابق سرپنچ وکاس شرما نے بتایا کہ اس راستے کو بنے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں ۔لیکن محکمہ کی طرف سے اس راستے پر تار کول نہیں بچھا ئی ۔جس کے کارن جب بھی بارشے ہوتی ہیں تو یہاں کے لوگوں کو پیدل چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور بارش کی اس وجہ سے، گاڑی اس راستے پر نہیں چل سکتی اوریہاں پر دلدل کی ھالت بن جاتی ہے ۔وہیں اس پریشانی کو لیکر علاقے کے لوگ کئی بار متعلقہ محکمہ کے چکر کاٹ چکے ہیں۔. لیکن محکمہ میں بیٹھے ہوئے افسران صرف یقین دہانی دے کر کام چلا دیتے ہیں لیکن سڑک پر تر کول بچھانے کا کام نہیں کر واتے جس کو لیکر آج علاقے کے لوگ نے اکھٹے ہو کر متعلقہ محکمہ کے خلاف زور درا احتجاج کیا ۔ اور ضلع کمشنر سے مانگ کی کی ان کے علاقے کی سڑک پر تارکول بچھائی جائے تا کہ ان کو اس پریشانی سے نجات حاصل ہو ۔

برما پل کے علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف لوگوں نے کیا

0

ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے خلاف سخت احتجاج کیا
ونے شرما

ادھمپور//شہر کے ساتھ لگتے برما پل علاقے کے قریب شراب کی دکان کھلنے کی مخالفت میں آج علاقے کے لوگوں نے سابق پنچ راکیش شرما کی صدارت میں ضلع انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سابق پنچ راکیش شرما نے کہا کہ ایک طرف حکومت ملک میں منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ تاکہ لوگ شراب سے دور رہنے اور نشا آزاد ملک بن سکے۔. اسلئے ایسی مہم جموں و کشمیر میں بھی مرکزی سرکار چلائے اور یہاں پر بھی شراب کی دکانیں بند ہونی چاہئے ۔ . لیکن یہاں پر کچھ الگ سا قانون دیکھنے کو مل رہا ہے . اور ان کے علاقے میں کچھ لوگ شراب کی دکانیں کھول رہے ہیں ،علاقے کے لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اور علاقے کے لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں شراب کی دکان کھلی اور اگر یہ دکان یہاں پر کھلے گی تو اس کا برا اثر ان کے علاقے پر پڑے گا اور علاقے کا نوجوان طبقہ لت میں ڈوب جائے گا. اس کے خلاف، ایک بار پھر علاقے کے لوگوں نے علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ کے خلاف سختی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں علاقے میں شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہ دی جائے ۔۔

35اے جیسے پرانے اور اوٹ ڈیٹٹ قانون کو ختم کرنے کا صحیح وقت : منکوٹیہ

0

ونے شرما

رام بن ؍؍رام بن ڈاک بنگلہ میں پیتھرس پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی سربراہ مسٹر بلبت سنگھ منکوٹیہ جو گزشتہ تین دنوں سے پورانا ڈوڈہ ضلع کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ڈوڈہ کی مختلف جگہوں پر میٹنگیں کر، خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ، دفعہ 35 پر کافی بات چت کی ۔جسکو نوجوانوں نے مانا کی یہ سیاسی پارٹیوں ہمارے لوگوں کا ذات مذہب اور برادری کے نام پر 1947 سے گمراہ کر رہی ۔ اسلئے اب وقت آچکا ہے کہ نوجوانوں کو ایک جٹ ہو کر ان پار ٹیوں کو سبق سکھانا ہوگا تاکہ آنے والے وقت میں یہ بار بار لوگوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لئے استعمال نہ کر یں ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں صوبہ میں خاص طور پورانے ڈوڈہ ضلع کے لیے بنیادی سہولیات سے ہمیشہ بچت رکھا گیا یہاں بے روزگاری کی روڈ ،بجلی پانی اور کئی مسائل بھیانک شکل لے چکی ہیں۔لیکن سیاسی پارٹیاں ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے یہاں کے نوجوانوں کو صرف مذہب اور 35. اے جیسے قانون کی پاڈھ پڑھا کر گمراہ کر رہی ہیں ۔منکوٹیہ نے کہا ہمارے نوجوانوں 35. ا ے جیسے قانون کا حوالا دے کر گمراہ کرنے کے بجائے ان کی ضروریات اور ترقی پر دھیان دینا ہو گا اسلئے 35. ا ے ایک پورانا اور آؤٹ ڈیٹ قانون کو جڑ سے ختم کیا جائے۔۔۔

ریاسی میں دیر شام کو ایک اور چوٹی کاٹنے کا واقعہ سامنے آیا

2

کرن دیپ سنگھ

ریاسی //ریاسی میں چوٹی کاٹنے کے ایک دن میں دو مسلسل واقعات پیش آئے ۔جبکہ ریاسی کے بھاگہ علاقے میں شام کے آخر میں ایک نوجوان بیٹی کے ساتھ چوٹی کاٹنے کا واقع سامنے آیا جانکاری کے مطابق ایک دن میں دو اس قسم کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ پہلا واقعہ اجی پار کا ہے جس کے بعد دوسرا واقع بھاگہ میں ہوا ہے ۔ معلومات کے مطابق چوٹی کاٹنے کے شکار کا نشانہ بننے والی بیٹی کی شناخت رجنی دیوی دختر بنسی لال کے طور پر ہوئی ہے ۔ اسی سلسلہ میں پولیس اس معاملے میں چھان بین کر رہی ہے ۔

رضاکارانہ طورسبکدوش ہوئے ایس آرٹی سی ملازمین کااحتجاج

0

ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
نمائندہ لازوال

جموں //والنٹئر ریٹائرڈ امپلائز ایسو سی ایشن کے ممبران نے یہاں پریس کلب کلب جموں میں دیو راج بالی صدر وی آر ایس یونین کی قیادت میں ایک مظاہرے کا اہتمام سرکار کے کانوں تک اپنی مانگیں پہنچانے کیلے عمل میں لایا ۔مظاہرے کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار اور ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے ہمیں VRS/GHSادا کر کے ایک ناپاک کھیل کھیلا ہے اور وقت مکمل ہونے پر بھی ہمارے بقایا جات ہمیں نہیں ملے ہیں جبکہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ساٹھ دن کے اندر تمام بقایا جات فراہم کئے جائیں گے اور ہم چھ سالوں سے جد و جہد میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں خصوصی مداخلت کر کے ہمارے دیرینہ بقایاجات کو ادا کیا جائے جس کیلئے بل تیار ہوکر سیکٹریٹ میں پڑے ہوئے ہیں ۔مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں سرندر سنگھ،جے ڈی سنگھ،بندراون شرما،گلشن سنگھ و دیگران موجود تھے۔

ا یمز کے قیام میں تاخیر انتہائی افسوس ناک

0

نیشنل کانفرنس نے سانبہ میں کانگریس الزامات کی کی مذمت
نمائندہ لازوال

سانبہ //نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے مقامی پارٹی رہنماؤںنے سانبہ ضلع میں ایمز کے معاملے پر نیشنل کانفرنس کے خلاف من گڑہت باتیں پھیلانے کی راہ کی طرف سے کچھ نچلی قطار کے کانگریس کارکنوں کی طرف سے بنائے غیر ذمہ دارانہ بیان کی سخت مذمت کی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیںبے بنیاد ہیں اورانتہائی قابل مذمت بھی جبکہ نیشنل کانفرنس کو اس پریمیئر سہولت میں جگہ اور امکانات کی مرکزیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ضلع میں قائم ہونے کے حق میں ہے اورسیاسی کارکنان کے الزامات جوہماری پارٹی کے خلاف بنائے جا رہے ہیں ان جھوٹے بیانات کی مذمت کرتیہوئے امید کی ہے کہ ریاست کی سطح پر کانگریس اعلی کمان اس کے نچلے قطار کارکنوں کی طرف سے اس طرح کے حادثات کے نوٹس لے گا ۔نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی معاشرے کے تمام طبقات کی وکالت اور پیشرفت اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل کرنے کے لئے ہر خطے، ذیلی خطے اور علاقے کی خواںہے.میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کے دوران سوداگرگپتا وجے پور سٹی صدر نیشنل کانفرنس، مسٹر موہن سنگھ پیٹی، سابق سرپنچ مسٹر موہن لال شرما کے علاوہ بلاک صدر، مسٹر بھگوان داس اور سابق کارپوریٹ میونسیپلٹی وجے پور مسٹر گنیش شرما اور مسٹر پرکاش اتری شامل ہوئے۔

پیچھے ہٹ جائوں گا تو میں اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوجائوں گا

0

ست شرما نے کیا وارڈ 32کا دورہ
نمائندہ لازوال

جموں//بھاجپا ریاستی صدر و ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے ساریکا نگر اور اس کے گرد و ونواح کے وارڈ 32کے علاقہ جات کا دورہ کر کے انتظام بدر رو میں رکاوٹوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کو کیا ۔ست شرما نے اس دورہ کے دوران عوام سے ملاقات کر کے ان کی مشکلات کو سنا اور موقع پر ہی ان کا ازالہ بھی کروایا جبکہ سڑکوں اور لینوں کی تازہ صورت حال کو دیکھ کر موصوف نے کہا کہ ایسی صورتحال کو دیکھ کر مجھے کافی دکھ ہوا ہے اور کہا کہ اگر میں ایسی خالت کو دیکھ کر پیچھے ہٹ جائوں گا تو میں اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہا جائوں گا کیونکہ گزشتہ حکومتوں کے دور اقتدار میں بھی اس علاقہ کو نظرا نداز کیا گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں ست شرما نے متعلقہ محکمہ جات کو نالیوں کو سڑکوں میں پانی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک دن میں کام مکمل کرنے کی تلقین کی ۔موصوف کے ساتھ ضلعی صدر ایودھیا گپتا،AEE UEED محکمہ سیوریج ہبندر سنگھ بہل،AEE UEED ڈرین ایج اجے گپتا،JE UEEDسنیل کمار گپتاو دیگر آفیسران موجود تھے۔

ایس ٹی،ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی خدمات قابل داد

0

طلاب میں ایجوکیشن لون اسکیم کو پہنچایا جائے:بلبیر رام رتن
نمائندہ لازوال

جموں// جموں و کشمیر ایس ٹی،ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب چیئر پرسن بلبیر رام رتن نے ایک میٹنگ کارپوریشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے قرضہ جات کے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارپوریشن بے روزگار افراد کو قرضہ فراہم کر کے روزگار مہیا کرتا اور اس کے ساتھ ساتھ کارپوریشن اپنی ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت ایس ٹی،ایس سی اور بی سی طلاب کیلئے بھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے قرضہ فراہم کر رہا ہے جس میں ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے دس لاکھ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کیلئے بیس لاکھ روپئے تک قرضہ جات فراہمکئے جا سکتے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ تعلیم کی خاطر قرضہ جات حاصل کرنے کیلئے تمام لازمی دستاویزات مکمل کرنے پر ہی قرضہ فراہم کیا جا سکتا ہے اور کورس مکمل کرنے کے چھ ماہ بعد یا پھر ملازمت حاصل کرنے پر قرضہ ادائیگی لازمی ہے جس میں مرد حضرات کو چار فیصد سود اور خواتین کیلئے 3.5فیصد سود کے ساتھ قرضہ ادائگی کرنی ہوگی ۔بلبیر رام رتن نے اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے آفیسران پر زور دیا کہ طلاب کے پاس زیادہ سے زیادہ اسکیم کو پہنچایا جائے تاکہ اس سے زیادہ تر طلاب افادیت حاصل کر سکیں ۔میٹنگ میں ڈویژنل منیجر غلام قادر کھٹانہ،منیجر فائنینس انیل گپتا،منیجر ریکوری کے ایل بھگت اور ضلع منیجر جوگندر پال اتری موجود تھے۔