الرئيسية بلوق الصفحة 7

اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں:سید محمد الطاف بخاری

0

جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے لیڈران کا جائزہ اجلاس؛ تنظیمی امور اور اہم عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی رہنماؤں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں سْرعت لائیں۔موصولہ بیان کے مطابق، سید محمد الطاف بخاری آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں پارٹی لیڈران نے جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا اور کئی اہم تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں بعض سینئر پارٹی لیڈران بھی موجود تھے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Altaf_Bukhari
بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اہم مسائل پر مفصل بات چیت کی اور اپنے اپنے علاقوں سے زمینی سطح کے فیڈ بیک کو شیئر کیا۔ علاوہ اس کے اس اجلاس میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی رہنمائوں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کے لیے فعال کردار ادا کریں اور اس مقصد کیلئے خود کو متحرک کریں۔
انہوں نے کہا، ’’میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ متحرک ہوجائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔ عوامی مسائل کو اْجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے تاکہ ان مسائل کو متعلقہ افسران کی نوٹس میں لا کر حل کرایا جاسکے۔‘‘اجلاس میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، ترجمانِ اعلیٰ و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمجید پڈر، پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر دلشاد شاہین، صوبائی نائب صدر کشمیر مظفر رضوی، صوبائی سیکرٹری سید نجیب نقوی، صوبائی کوآرڈی نیٹر کشمیر جاوید احمد میر، سینئر کشمیری پنڈت رہنما اور حلقہ انتخاب شانگس کے انچارچ ایم کے یوگی، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ترجمان روحی ایچ بٹھی، ایڈیشنل ترجمان عشرت بٹ، حلقہ انچارج پامپور اور بی ڈی سی پامپور محمد الطاف میر، صوبائی سیکرٹری کشمیر نذیر احمد وانی، وچی حلقہ انتخاب کے انچارج ایڈوکیٹ گوہر، انچارج حلقہ انتخاب پلوامہ ڈاکٹر میر سمیع اللہ، انچارج شوپیاں حلقہ انتخاب ایڈوکیٹ اویس خان، انچارج کوکرناگ حلقہ وقار ایچ بٹھی، خالد راٹھور، سید تجلہ اندرابی، چودھری حامد چرہا، سینئر کارکن گلشن جی، اور دیگر لیڈران شامل تھے

https://lazawal.com/?page_id

صدر جمہوریہ مرمو نے جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا دلایا حلف

0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔
محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کئی مرکزی وزراء اور متعدد معززین موجود تھے۔

https://www.livelaw.in/
جسٹس چندر چوڑ 10 نومبر کو سپریم کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہوئے۔
انہوں نے اکتوبر میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، جب وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔
انہیں 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور ایک سال بعد انہیں یہاں مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔

https://lazawal.com/?page_id=

کشتواڑ تصادم : جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) جاں بحق، تین دیگر زخمی

0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے کیشون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) جاں بحق ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

https://www.jkpolice.gov.in/
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کشتواڑ کے کیشون علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فوجی آفیسر سمیت چار پیرا کمانڈوز کے اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) راکیش کمار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ کے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر جام شہادت نوش کرگیا۔‘
انہوں نے کہاکہ علاقے میں تین سے چار ملی ٹینٹ پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=

سری نگر کے زبرون جنگلاتی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری

0

سری نگر، // سری نگر کے برین نشاط کے زبرون جنگلاتی علاقے میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

https://www.jkpolice.gov.in/

کشمیر زون پولیس نے اتوار کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے زبرون جنگلاتی علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا‘۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=

کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع

0

لازوال ویب ڈیسک

جموں،//جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کیشون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان

انکائونٹر شروع ہوا ہے۔بتادیں کہ یہ جموں وکشمیر میں اتوار کو چھڑنے والا دوسرا انکائونٹر ہے۔

https://kishtwar.nic.in/
قبل ازیں اتوار کی صبح سری نگر کے زبرون جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا۔کشتواڑ پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’کشتواڑ کے کیشون میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا ہے‘۔انہوں نے کہا:’محاصرے میں تین سے چار دہشت گردوں کے پھنسنے کا امکان ہے‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے: ’یہ وہی گروپ ہے جس نے دو بے گناہوں کو قتل کیا‘۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=

پہلی سے نویں جماعت کے امتحانات 15 نومبر سے شروع ہونے کا امکان: ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر

0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،//ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین کا کہنا ہے محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکساں امتحانات کے شیڈول کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت پہلی سے 9 ویں جماعت کے امتحانات 15 نومبر سے منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے متعلق بچوں اور والدین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جتنا سلیبس مکمل ہوگا اسی کا امتحان لیا جائے گا۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’یکساں ڈیٹ شیٹ نکالے جارے ہیں ہم نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت 15 نومبر سے پہلی سے 9 ویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر سے بچے نئی جماعتوں میں داخل ہوکر کلاس لیں گے۔

https://www.dsek.nic.in/
مسٹر تصدق حسین نے کہا کہ بچوں اور والدین کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جتنا سلیبس مکمل ہوگا اتنے کا ہی امتحان لیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ’بچوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ طلبا دوستانہ امتحانات ہوں گے‘۔ان کا کہنا تھا: ’جہاں تک میری معلومات ہیں تو اساتذہ نے نوے فیصد سلیبس کو ختم کیا ہے‘۔دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے امتحانات اگلے سال فروری کے بعد منعقد ہوں گے۔

https://lazawal.com/?page_id

کشمیر کے زعفران کی مانگ میں اضافہ کے بیچ کاشتکار بارش کے منتظر

0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،//زعفران کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بیچ امسال مسلسل خشک موسم اور آبپاشی کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے اس سال کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ 10 اور 11 نومبر کے دوران محکمہ موسمیات کی ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زعفران کے پھولوں کو اٹھانے کا سلسلہ 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

https://www.organickashmir.com/products/signature-kashmiri-mongra-1
جنوبی کشمیر کے زعفران کی فصل کے لئے مشہور قصبہ پامپور اور ملحقہ علاقوں میں ان دنوں کاشتکار مرد زن زعفران کے پھول اٹھانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں۔
تاہم ملکی و بین الاقوامی خریداروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کم پیداوار کاشتکاروں کے لئے ایک بہت بڑا چلینج بن گیا ہے۔
زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئرمین عبدالمجید وانی نے یو این آئی کو بتایا: ’ملکی و بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے زعفران کے لئے مانگ کافی بڑھ گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ بڑی کمپیناں جیسے کرناٹک کی جینتی ہربز اینڈ سپیشیز اس میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا: ’یہ کمپنی جو پہلے ایران سے زعفران منگواتی تھی، اب کشمیر کے زعفران کے معیار اور جی آئی ٹیگ کو دیکھ کر ہم سے بھاری مقدار میں زعفران خریدنا چاہتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔
جی آئی (جغرافیائی اشارے) ٹیگ، جو کشمیر کے زعفران کی پاکیزگی اور اصلیت کی تصدیق کرتی ہے سے، مانگ کافی بڑھ گئی ہے۔
پامپور کے کشمیری زعفران پارک میں زیادہ تر اسٹاک پہلے ہی کمپنیوں اور انفرادی خریداروں کے ذریعہ مسابقتی قیمتوں پر بُک کیا جا چکا ہے۔
مسٹر وانی نے کہا: ’کئی کمپنیوں نے اس سال کی فصل کے لئے پہلے ہی بُکنگ کی ہے بلکہ کچھ کمپنیاں ساری فصل خریدنا چاہتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا: ’تقریباً30 سے40 ملکی اور بین الاقوامی سطح کے بڑے خریدار، ، فی الحال کشمیر سیفرون پارک کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں‘۔
ان کا اندازہ ہے کہ موجودہ بکنگ کے پیش نظراس موسم میں تقریباً 50 سے 100 کلوگرام زعفران ان خریداروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے جی آئی ٹیگ کی حکمت عملی، جس میں کشمیر کے زعفران کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں تھوڑی مقدار میں فروخت کرنا شامل تھا، مصنوعات کے معیار کے بارے میں بیداری اور تعریف کو بڑھانے میں کامیاب ثابت ہوئی۔
موصوف چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت زعفران کھیتوں کی آبپاشی کے لئے اقدام کو ترجیح دے گی۔
انہوں نے کہا: ’ہم نے متعلقہ رکن اسمبلی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس کو ترجیح دی جائے گی‘۔

https://lazawal.com/?page_id=179131

مودی نے کانگریس کی اسکیموں پر ملک کو گمراہ کیا: راہل

0

نئی دہلی، // کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے

وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس کے منصوبوں کے بارے میں ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام کو گمراہ کرنے والے وعدوں سے آزاد کرکے خود اعتمادی سے جینے کا راستہ بتائے گی مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، "جولائی 2022 میں، وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی مفاد عامہ کی اسکیموں کو ‘مفت کی ریوڑی’ کہہ کر ملک کوگمراہ کیا۔ کانگریس کی ضمانتوں پر اپنی پرچی چسپاں کر کے وہ ملک اور ہر ریاست میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور پھر کانگریس پر ہی وعدہ خلافی کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ مودی جی ہمارا چیلنج ہے، کرناٹک آئیں اور گھوم گھوم کر دیکھیں، تحقیقات کریں- ہم نے ہر وعدہ پورا کیا ہے۔

https://inc.in/leadership/past-party-presidents/shri-rahul-gandhi

انہوں نے کہا، ‘کرناٹک میں کانگریس کی اسکیموں نے کروڑوں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کی تقدیر بدل دی ہے۔ ہم نے تلنگانہ اور ہماچل میں بھی وعدے پورے کیے ہیں اور اب مہاراشٹرا میں بھی انڈیا گروپ اپنی پانچ ضمانتوں کے ساتھ بڑی تبدیلیاں لانے جا رہا ہے جس میں خواتین کو مہالکشمی میں ہر ماہ 3000 روپے اور مفت بس سروس دی جائے گی، ذات پات کی مردم شماری اور ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کریں گے۔

مسٹر گاندھی نے کہا، "کٹمب رکھشن میں 25 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس ہوگا اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ کرشی سمردھی کے تحت کسانوں کو 3 لاکھ روپے تک کا زرعی قرض معاف اور باقاعدہ ادائیگی پر 50000 روپے کی مراعات دی جائے گی۔

بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 4,000 روپے کی امداد فراہم کریں گے، تاکہ ان اسکیموں سے لوگوں کو بی جے پی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری سے لڑنے کی طاقت ملے – ان کا معیار زندگی بہتر – اچھی تعلیم اور غذائیت تک ان کی رسائی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا، ’’میں یہ بات بڑے اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کیونکہ یہ آزمایا اور جانچا ہوا ہے۔ آج کرناٹک میں 1.21 کروڑ خواتین کانگریس کی مہالکشمی یوجنا سے مستفید ہو رہی ہیں۔ انڈیا گروپ کی پانچ ضمانتیں مہاراشٹر کے ہر طبقے کو ناانصافی کے چکرویو سے نجات دلاکر انہیں عزت نفس کے ساتھ جینے کا راستہ دیں گی۔

https://lazawal.com/

پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 22افراد جاں بحق، 40 سے زائدزخمی

0

 

لازوال ویب ڈیسک

اسلام آباد، // ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کے روز ہوئے ایک دھماکے میں کم از کم 22افراد جاں بحق، 40 سے زائدزخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

https://kishtwar.nic.in/

پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، ایدھی ریسکیو سروس کے سربراہ ذیشان نے کہا کہ دھماکہ "ریلوے اسٹیشن کے اندر ایک پلیٹ فارم پر ہوا”۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے 22 جاں بحق افراد اسپتال لائے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے پر شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی۔

https://lazawal.com/?page_id=

کشتواڑ واقعہ: علاقے میں سیکورٹی سخت، آپریشن جاری

0

جموں، // جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دو ولیج ڈیفنس محافظوں کے قتل کے بعد علاقے میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آروں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔

https://kishtwar.nic.in/

مقتول دفاعی محافظوں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کی لاشیں جمعہ کے روز اوہلی کنٹوارہ گاؤں میں ان کی رہائش گاہوں پر لائی گئیں۔بتادیں کہ کشتواڑ کے دورافتادہ علاقے منجولہ میں جمعرات کی شب ملی ٹینٹوں نے مبینہ طور پر دو ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔فوج کی نائٹ وائٹ کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعہ کے روز علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/